src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بی کے سی امریکن اسکول حملہ معاملہ استغاثہ نے حتمی بحث شروع کی، روزانہ کی بنیاد پر مقدمہ کی سماعت ہونے کے امکانات ممبئی 20/جولائی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 20 جولائی، 2022

بی کے سی امریکن اسکول حملہ معاملہ استغاثہ نے حتمی بحث شروع کی، روزانہ کی بنیاد پر مقدمہ کی سماعت ہونے کے امکانات ممبئی 20/جولائی





 بی کے سی امریکن اسکول حملہ معاملہ استغاثہ نے حتمی بحث شروع کی، روزانہ کی بنیاد پر مقدمہ کی سماعت ہونے کے امکانات ممبئی 20/جولائی




ممبئی 20/جولائی : ممبئی کے مشہور تجارتی خطہ باندرہ کرلا کمپلیکس (BKC)میں واقع امریکن اسکول میں دھماکہ کرنے کی مبینہ سازش رچنے کے  الزامات کے تحت گرفتا ر ملزم انیس انصاری کے مقدمہ میں آج ممبئی سیشن عدالت نے حتمی بحث کی سماعت شروع کردی ہے، اس مقدمہ میں تین ماہ قبل ہی گواہی مکمل ہوگئی تھی لیکن اچانک جج کے تبادلے کی وجہ سے سماعت التواء کا شکار تھی جس کے بعد پرنسپل جج سٹی سول اینڈ سیشن عدالت سے رجوع کیا گیا جس نے انیس انصاری کے مقدمہ کو معزز جج اے اے جوگلیکر کے پاس بھیج دیا اور انہیں حکم دیا کہ اس مقدمہ کی بقیہ سماعت جلد از جلد مکمل کی جائے۔


آج خصوصی وکیل استغاثہ مدھوکر دلوی نے حتمی بحث شروع کی جو نا مکمل رہی جس کے بعد عدالتی کاروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے ۔ وکیل استغاثہ کی بحث مکمل ہونے کے بعد ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے وکیل شریف شیخ بحث کریں گے۔



اس مقدمہ میں استغاثہ نے کل 25 / گواہوں کو عدالت میں گواہی کے لئے پیش کیا جس میں چیف تفتیشی افسر، فارنسک سائنس لیباریٹری ایکسپرٹ، ٹیکنیکل ایکسپرٹ، پنچ گواہان، ملزم انیس انصاری کے ساتھ اس کی کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین و دیگر شامل ہیں۔


ملزم انیس انصاری کو 18/ اکتوبر2014  کوگرفتار کیا گیا تھا، ملزم کی ضمانت پر رہائی کے لئے جمعیۃ علماء نے نچلی عدالت سے لیکر سپریم کورٹ تک کوشش کی لیکن عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کردیا وہیں مقدمہ کی سماعت جلد از جلد مکمل کئے جانے کا حکم دیا۔


واضح رہے کہ ملزم انیس انصاری جو پیشہ سے ایک سافٹ وئیر انجینئر ہے اور گرفتاری سے قبل غیر ملکی کمپنی میں برسر روزگار تھا کو مہاراشٹر انسداد دہشت گرد دستہ ATSنے  18/ اکتوبر2014کو اس الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا کہ وہ جہادی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور وہ مشہور شوشل نیٹورکنگ سائٹ فیس بک پر کسی غیر ملکی سے رابطہ میں تھا اور دونوں  مل کر  ممبئی میں غیر ملکیوں کو قتل کرنے اور باندرہ کرلا کمپلیکس میں واقع امریکن اسکول میں بم دھماکہ کرنے کی سازش کررہے تھے۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages