src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پارٹی بچانے کی جدوجہد میں ٹھاکرے خاندان، آدتیہ تھانے، ناسک اور اورنگ آباد کے تین روزہ دورے پر ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 20 جولائی، 2022

پارٹی بچانے کی جدوجہد میں ٹھاکرے خاندان، آدتیہ تھانے، ناسک اور اورنگ آباد کے تین روزہ دورے پر ۔

 





پارٹی بچانے کی جدوجہد میں ٹھاکرے خاندان، آدتیہ تھانے، ناسک اور اورنگ آباد کے  تین روزہ دورے پر۔



 شیوسینا کے ایم ایل اے اور مہاراشٹر کے سابق  وزیر آدتیہ ٹھاکرے اگلے تین دنوں میں تھانے، ناسک اور اورنگ آباد اضلاع کا سفر کرکے کچھ مقامات پر ریلیوں سے خطاب کریں گے۔  پارٹی کے ایک لیڈر نے بدھ کو یہ تفصیلات فراہم کی۔  گزشتہ ماہ شیوسینا مقننہ پارٹی میں تقسیم کے بعد، ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا کو منگل کو ایک اور جھٹکا لگا جب پارٹی کے 19 لوک سبھا ممبران میں سے 12 نے وزیراعلیٰ  ایکناتھ شندے کی حمایت کی۔  اورنگ آباد ضلع کے چھ میں سے پانچ شیوسینا ایم ایل اے بھی شندے گروپ میں شامل ہو گئے ہیں۔  شیوسینا ایم ایل سی اور پارٹی کی اورنگ آباد یونٹ کے صدر امباداس دانوے نے ایک ریلیز میں کہا کہ آدتیہ ٹھاکرے جمعرات کو بھیونڈی، شاہ پور (تھانے)، اگت پوری اور ناسک کا دورہ کریں گے۔  ٹھاکرے ناسک کے منماڑ میں ریلی سے خطاب کریں گے۔  دانوے نے کہا کہ وہ جمعہ کی دوپہر اورنگ آباد پہنچیں گے اور سنت ایکناتھ رنگ مندر آڈیٹوریم میں ریلی سے خطاب کریں گے۔

 مہاراشٹر میں ایم ایل اے کی نااہلی کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے فی الحال جمود برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔  اس معاملے کی اگلی سماعت یکم اگست کو ہوگی۔  مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔  دیویندر فڈنویس نے کہا کہ فی الحال کابینہ کی توسیع اور عدالتی کاروائی کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔  عدالتی کاروائی اور کابینہ میں توسیع دو الگ چیزیں ہیں۔  مہاراشٹر حکومت کی کابینہ میں جلد ہی توسیع کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages