src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اہلیان اقصیٰ نگر, نائٹ رائڈر کلب کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کا مختصر شاندار استقبالیہ پروگرام - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 18 جولائی، 2022

اہلیان اقصیٰ نگر, نائٹ رائڈر کلب کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کا مختصر شاندار استقبالیہ پروگرام



اہلیان اقصیٰ نگر, نائٹ رائڈر کلب کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کا مختصر شاندار استقبالیہ پروگرام






دھولیہ (نامہ نگار)  مورخہ 17جولائی 2022بروز اتوار اقصیٰ نگر میں رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کا والہانہ استقبالیہ پروگرام رکھا گیا۔مدرسہ ریاض الجنہ سے محمدیہ بوئز اینڈ گرلز ہائی اسکول ، مینارہ مسجد ، باغوان جماعت ہوتے ہوئے روڈ کے اختتام نالے تک ، رکن اسمبلی فاروق شاہ کی جدو جہد سے حاصل کی گئی 60 لاکھ کی خطیر رقم سے نہایت پختہ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کی خوشی میں استقبالیہ پروگرام رکھا گیا ۔ اس پروگرام کی صدارت کو علاقے کی مشہور ومعروف شخصیت، رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کے استاد محترم الحاج جلیل سر صاحب نے بحسن خوبی انجام دیا۔ افتتاح میں علاقے کی معزز شخصیت شیخ سر صاحب نے اپنے خیالات کو بہترین طریقے سے پیش کیا۔ اسکے بعد رفیق شاہ ریاق والے صاحب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کے شہر میں چل رہے ترقیاتی کاموں کو بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔   خیال رہے اس روڈ پر دینی مدرسہ ریاض الجنہ و لڑکیوں کا اصلاح البنات  موجود ھے اسی کے ساتھ ساتھ شہر کا عظیم تعلیمی ادارہ بھی اسی روڑ پرموجود ھے جن میں ھزاروں کی تعداد میں اقلیتی سماج کے طالبات دینی و دنیوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اسی روڈ کے لئے گذشتہ دنوں رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کو اہلیان محلہ و نائٹ رائڈر کلب کی جانب سےمیمورنڈم دیاگیا تھا۔  روڑ کی تعمیرکی خوشی میں اہلیانِ اقصیٰ نگر و نائٹ رائڈر کلب کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کی خدمت میں شال ، ٹوپی اور گلدستہ کا نذرانہ پیش کر کے استقبال کیا گیا ‌۔اس پروگرام کی نظامت و رسم شکریہ کو بڑے ہی دلکش انداز میں وسیم اکرم صاحب نے پیش کیا ۔اس استقبالیہ پروگرم میں رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کے علاوہ علاقے کی معزز شخصیات صدر پروگرام جلیل سر صاحب،ضمیر سر صاحب ،مختار بھیا،رفیق شاہ ریاق والے، وسیم اکرم، تنویر بھائی، حاجی خالد بھائی، آصف بھائی، صفیان احمد، ہلال انصاری، سلمان انصاری، جنید پٹھان و کثیر تعداد میں اہلیان محلہ موجود تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages