src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آل مالیگاؤں بلڈ ڈونر گروپ کی جانب سے شکریہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 18 جولائی، 2022

آل مالیگاؤں بلڈ ڈونر گروپ کی جانب سے شکریہ



آل مالیگاؤں بلڈ ڈونر گروپ کی جانب سے شکریہ




مالیگاؤں : ہم آپ کے بھی شکر گزار ہیں شکر خدا کے بعد ہر  سال کی طرح امسال بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر غریب کچی آبادی اور مستحقین خصوصاً گیارہ ہزار کالونی کی بارہ بلڈنگ، مدنی نگر پاور ہاؤس کے اطراف، پوار واڑی لبیک ہوٹل کے اطراف، مدرسہ تجوید القرآن کے اطراف، سنجری نگر، اختر آباد، شاہ پلاٹ اسٹار ہوٹل کے پیچھے، فارمیسی کالج کے پیچھے، بالے سیٹھ کمپاؤنڈ، مسجد سلمان فارسی کے اطراف، جھوڑگہ، اور قریب کی بہت ساری کچی بستیوں  تک گوشت پہچانے کے لیے آل مالیگاؤں بلڈ ڈونر گروپ نے مسلسل 23 ویں سال کامیابی سے اس کار خیر کو جاری رکھا. جس کی بنیاد مرحوم اخلاق احمد بلڈر نے رکھی تھی جو کہ ان کے انتقال کے بعد بھی آج کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے. اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے. آمین. یقیناً یہ کام آپ احباب کے تعاون کے بغیر ادھورا ہے. جن لوگوں نے ہمارے اسٹال پر پہنچ کر گوشت کا تعاون کیا. جن نوجوانوں  نے ہمارے ساتھ لگ کر عیدالاضحیٰ کی خوشی میں جب کہ اس  وقت لوگ گھومنے پھرنے اور فیملی کے ساتھ تفریح کے لیے نکلتے ہیں تہوار کی خوشی کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل رہے ہم ان کے بھی شکر گزار ہیں. یاد رہے کہ اس کام کا پورا خرچ بغیر کسی کے تعاون کے صرف رضائے الٰہی کے لیے سہیل احمد ڈالریا کی سرپرستی میں آل مالیگاؤں بلڈ ڈونر گروپ انجام دیتا ہے. اس کام کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے آل مالیگاؤں بلڈ ڈونر گروپ کی جانب سے سہیل احمد ڈالریا عمران مانے، اسماعیل رحمانی، اعجاز ایم آئے سی، شفیق بلڈر، اسلم بلڈر،حسن لکی، ببلو بھائی، اجو بھائی نے انتھک کوشش کی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages