بہار : سرپھرے عاشق کی انوکھی داستان، معشوقہ کو پانے کی چاہ میں دو بار کرایا طلاق، پھر پنچایت نے لیا یہ فیصلہ
بہار کے چھپرا میں ایک سرپھرے عاشق نے اپنی شادی شدہ گرل فرینڈ کو حاصل کرنے کے لیے اس حد تک چلا گیا کہ اس نے اس کا طلاق کروادیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس سرپھرے عاشق نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار اپنی معشوقہ کا طلاق کروایا۔ اس نوجوان نے بتایا کہ اپنی گرل فرینڈ کی دوسرے سے شادی کے بعد وہ پریشان رہنے لگا تھا اور اپنی محبت کو بھلا نہیں پارہا تھا جس کے بعد اس نے اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لیے ایسا قدم اٹھایا۔
معاملہ سارن ضلع کے پاناپور بلاک کا ہے۔ جہاں ایک نوجوان اپنی نانی کے گاؤں میں رہتا تھا اور اس کی گرل فرینڈ بھی اسی گاؤں میں رہتی تھی۔ ایک دن دونوں کی ملاقات ہوئی، اسی دوران دونوں میں قربتیں بڑھی اور دونوں نے ایک دوسرے کو پرپوز کر دیا۔ اس کے بعد دونوں کی ملاقات کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوں کے درمیان محبت بھی گہری ہوگئی۔ کہا جاتا ہے کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے۔ یہ معاملہ بھی ایسا ہی تھا۔ لڑکی کے والد کو معلوم ہوا اور انہوں بے لڑکی کی شادی کسی اور جگہ طے کر دی اور چند دنوں کے بعد اس کی شادی ہوگئی۔ نوجوان کو جب اس بات کا علم ہوا تو وہ پریشان ہوگیا۔ اس نے کسی نہ کسی طرح خود کو بہلانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا. وہ جتنا اپنی محبت کو بھلانے کی کوشش کرتا وہ پوری شدت کے ساتھ اسے یاد آتی. تب ہار کر اس نے سے اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لئے انتہائی قدم اٹھالیا۔
جیسے ہی اسے اس بات کا علم ہوا وہ شخص سیدھا لڑکی کے سسرال گیا۔ اور وہاں کچھ ایسی ہی قابل اعتراض بات کہی کہ ببیتا کو سسرال والوں نے گھر سے نکال دیا۔ لٹی پٹی ببیتا واپس میکے آگئی۔
سماج کے طعنوں سے بچنے کے لیے لڑکی کے باپ نے گوپال گنج ضلع میں بیٹی کی دوبارہ شادی کرادی۔ نیرج کو ایک بار پھر پتہ چلا تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہوگیا۔ اس کے بعد وہ پھر لڑکی کے سسرال پہنچ گیا۔ وہاں جا کر اس نے سب کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس سے سسرال والے ڈر گئے اور ببیتا کو واپس اپنے میکے آنا پڑا۔
نوجوان کی اس سرکشی سے گرل فرینڈ بھی کافی پریشان ہوگئی۔ وہ اپنے والد کے ساتھ نیرج کے گاؤں پہنچ گئی۔ وہاں پنچایت کے دوران نیرج نے اسے اپنی بیوی کے طور پر قبول کر لیا اور ۔ دونوں کی شادی مندر میں ہوگئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں