باغی ایم ایل ایز پر رکھی جا رہی تھی نظر؟ گوا کے ہوٹل میں فرضی نام سے ٹھہرے ہوئے دو افراد کو پولس نے کیا گرفتار
گوا پولیس نے ہفتہ کے روز مبینہ طور پر جھوٹی شناخت کے سہارے ٹھہرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا، یہ دو افراد ڈونا پاؤلا کے اس ہوٹل ٹھہرے تھے جہاں مہاراشٹر کے باغی ایم ایل ایز ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔ شیوسینا کے باغی ممبران اسمبلی، جو 29 جون سے ہوٹل میں مقیم تھے، ہفتہ کی شام گوا سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئے۔
پولس انسپکٹر سورج گواس نے بتایا کہ ہریانہ اور اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے دو لوگ جھوٹی شناخت کی بنیاد پر اس ہوٹل میں ایک دن کے لئے ٹھہرے جہاں شیوسینا کے باغی ایم ایل اے ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا دونوں واقعات میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ گوا پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے کیونکہ باغی ایم ایل اے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی حمایت کرنے والے باغی شیوسینا ایم ایل اے ہفتہ کی شام گوا سے ممبئی واپس آئے۔ ریاستی اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس اتوار سے شروع ہوگا اور اس دوران اسپیکر کے انتخاب کے ساتھ ہی ایوان میں نئی حکومت کا فلور ٹیسٹ ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں