مہاراشٹر اسمبلی میں چھڑی جنگ، ایکناتھ شندے کے گروپ نے شیوسینا کا دفتر کیا سیل۔
مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی ایکناتھ شندے اور ادھو ٹھاکرے گروپ کے درمیان رسہ کشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ شندے کی قیادت والے شیوسینا گروپ نے یہاں ودھان بھون میں مقننہ پارٹی کے دفتر کو سیل کر دیا ہے۔ شیو سینا لیجسلیچر پارٹی کے دفتر کے باہر مراٹھی میں ایک نوٹس چسپاں کیا گیا ہے، جس میں لکھا ہے، ’’یہ دفتر شیوسینا لیجسلیچر پارٹی کے دفتر کی ہدایات کے مطابق بند ہے۔‘‘
مہاراشٹر میں نو منتخب وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تعاون سے تشکیل پانے والی نئی حکومت یہاں شروع ہورہے قانون ساز اسمبلی کے دو روزہ خصوصی اجلاس میں 4 جولائی کو اکثریت ثابت کرے گی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کو صبح 11 بجے اسمبلی کی کاروائی شروع ہونے کے بعد اسپیکر کے عہدے کا انتخاب ہوگا۔
آج تقریباً 13 دنوں کے بعد پہلی بار شندے اور ٹھاکرے گروپ آمنے سامنے ہوں گے۔ شندے کو شیوسینا کے 39 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے۔ وہیں، ٹھاکرے کے پاس صرف 16 ایم ایل اے رہ گئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں