ناگپور میں ناراض کانگریسی لیڈران اور کارکنان کا احتجاج: مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ایک کار نذر آتش کی۔
ناگپور کانگریس کا احتجاج: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیے جانے پر ناراض یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے منگل کو ناگپور شہر میں ایک کار کو نذر آتش کر دیا۔ اسی دوران اسی مسئلہ پر کانگریس لیڈران اور کارکنان نے شہر کے دستور چوک پر 'ستیہ گرہ' کے نام پر دھرنا دیا۔ مہاراشٹر یوتھ کانگریس کے صدر کنال راؤت کی سربراہی میں یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے منگل کو جی پی او چوک پر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ایک کار کو آگ لگا دی۔
سونیا گاندھی دوسرے دور کی پوچھ تاچھ کے لیے منگل کو ای ڈی کے سامنے حاضر ہوئیں۔ ان سے نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ یوتھ کانگریس کے قومی سیکریٹری اجیت سنگھ نے کہا، ’’یہ احتجاج نہ صرف ای ڈی کی طرف سے سونیا اور راہول گاندھی کو بھیجے گئے سمن کے خلاف ہے، بلکہ یہ مرکزی حکومت کے خلاف ہے، جو یہ پیغام دے رہی ہے کہ جو بھی اس پر تنقید کرے گا یا اس کے خلاف بولے گا۔ ، اسے اسی طرح کی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پارٹی کے مطابق پولیس نے احتجاج کے مقام سے کارکنوں اور لیڈرن کو حراست میں لے لیا ہے۔ سونیا گاندھی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کانگریس کے سینئر لیڈراب اور کارکنان نے سیاہ پٹیاں باندھ کر دستور چوک پر دھرنا دیا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ولاس متیموار نے کہا، ''ای ڈی غلط اور غیر جمہوری کام کر رہی ہے۔ یہ تحقیقاتی اداروں کو استعمال کرکے ملک سے اپوزیشن کو ختم کرنے کی سازش ہے۔
کانگریس کی ناگپور یونٹ کے صدر وکاس ٹھاکرے اور پارٹی کی مہاراشٹر یونٹ کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ وشال متیموار نے کہا کہ حکومت جس طرح اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ایسی کوشش پہلے کبھی نہیں کی گئی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں