بجلی بل میں اضافے کے خلاف جنتادل سیکولر کی ریاست گیر احتجاج کی تیاری
پارٹی کے ریاستی سیکریٹری پڑتاپ ہوگاڑے سے ممبئی میں مستقیم ڈگنیٹی کی ملاقات
مہاراشٹر الیکٹریک سٹی ریگولیٹری کمیشن نے ریاست میں بجلی کمپنیوں کو صارفین سے فیول اڈجسٹمنٹ چارجیز (FAC) وصول کرنے کی منظوری دے دی ہے- اس وجہ سے بجلی کی قیمت بڑھے گی اور جاری ماہ سے بجلی کے بلوں میں ۲۰ فیصد تک کا اضافہ ہونے کا امکان ہے- بڑھتی مہنگائی کے بیچ بجلی ٹیرف میں اضافہ کے سبب غریب اور متوسط طبقے کو مزید تکالیف کا سامنہ کرنا پڑیگا- بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف جنتادل سیکولر نے ریاست گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے- اس سلسلے میں آج مالیگاؤں جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے پارٹی کے ریاستی سیکریٹری پرتاپ ہوگاڑے سے ممبئی میں ملاقات کی اور بجلی بل میں اضافے کے خلاف ہونے والے احتجاج کی تیاریوں پر تبادلۂ خیال کیا-
پڑتاپ ہوگاڑے سے ملاقات کے بعد مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ بجلی صارفین پر ایف اے سی لگائے جانے کے خلاف جنتادل سیکولر کی جانب سے ۴ اگست سے ۱۱ اگست کے درمیان ریاست گیر احتجاج کیا جائیگا- اس دوران ریاست بھر میں ضلع کلیکٹر، پرانت آفیسر اور تحصیلدار کے دفاتر کے باہر دھرنا دیا جائیگا، مورچا نکالا جائیگا اور شکایتی و مطالباتی میمورنڈم بھی دیے جائینگے- مالیگاؤں جنتادل سیکولر کی جانب سے کسطرح کا احتجاج کیا جائیگا، اسکی تفصیل آنے والے دنوں میں اجاگر کی جائیگی-
مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ بجلی صارفین پر ایف اے سی لگائے جانے سے بجلی کے بلوں میں ۲۰ فیصد تک کا اضافہ ہوگا- ایف ای سی رہائشی، کمرشیل اور انڈسٹریل سمیت تمام کیٹیگری کے صارفین پر لاگو ہوگا- مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے بلوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے- اسلیے جنتادل سیکولر کا مطالبہ ہیکہ حکومت و انتظامیہ اس ضمن میں دوبارہ غور و خوض کرے تاکہ صارفین پر ایف اے سی کا بوجھ نہ بڑھے-
مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ایک طرف بجلی کمپنیاں صارفین کو بہتر سہولیات دینے میں ناکام ثابت ہورہی ہیں اور دوسری طرف صارفین پر بجلی بل کا بوجھ بھی بڑھتا جارہا ہے- مالیگاؤں شہر میں بجلی کمپنی کی کارکردگی سے شہریان انتہائی غیر مطمئن ہیں- ایسے وقت میں بجلی بل میں اضافہ کیا جانا انتہائی غیرمناسب ہے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں