src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 23 جولائی، 2022




مالیگاؤں کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر راج یا پھر گندگی و کچرے کا راج. 

پرانے وارڈ نمبر 14 میں اکیلے نمائندے امانت اللّٰہ پیر محمد کی حکم  پر جنگی پیمانے پر صاف صفائی         

 
  مال
یگاؤں کارپوریشن کا باوا آدم ہی نرالا ہے فرقہ پرستوں کے ساتھ کارپوریشن میں اقتدار کا مزہ لوٹنے والوں کی ہٹلر شاہی ، اجارہ داری، اقراء پروری ختم ہوئی تھی کہ کارپوریشن پر ایڈمنسٹریٹر نامزد ہوا۔ تمام ہی نمائندوں کی کارپوریٹرشپ کی معیاد ختم ہوگئی حالانکہ برسراقتدار کو چھوڑ کر ایسے نونہالوں نے بھی اپنی حکمتِ عملی سے اپنے اپنے وارڈوں میں روزآنہ کے عوامی بنیادی مسائل  صاف صفائی گھان کچرے و گندگی کو وارڈ سے ہمہ وقت مکت رکھتے رہے۔ جبکہ فرقہ پرستوں سے ناطہ قائم رکھنے والوں کے لاڈلوں نے صرف گل چھرے اڑائے ۔ خیر جیسے ہی مہاراشٹر حکومت کا حکم ہوا کہ مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن اکتوبر کے مہینے میں ہوسکتے ہیں ویسے ہی 13 جون 2022 کو مالیگاؤں کارپوریشن کے تمام نمائندوں کی معیاد ختم ہوگئی ایئر، میئر سب گھر بیٹھ گئے اور ایڈمنسٹریٹر نامزد ہوگیا ۔ عوام میں امید کی کرن جاگی کہ چھ مہینوں میں شہر کو کچھ نیا روپ ملے گا۔ جسطرح سے ایڈمنسٹریٹر کمشنر نے شہر کے اہم اہم روڈ راستوں کو کلین کرنے کیلئے  "اتی کرمن" مہم چلاکر عوام کو یہ باور کرایا کہ شہر میں تعمیر ترقی کیلئے صاف صفائی و روڈ راستے اچھے کرنے کیلئے اتی کرمن صاف ہونا ضروری ہے۔ مگر کیا ہوا یہ سارے شہر کو پتہ ہے۔ کہ ایڈمنسٹریٹر کی اتی کرمن مہم ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی نا پوری طرح سے بڑی گٹروں اور نالوں پر بنے اتی کرمن صاف ہوئے اور ناہی روڈ راستے صیحح ہوئے ۔ ہوسکتا ہے کہ واپس یہ مہم زور پکڑے مگر ایڈمنسٹریٹر سے یہ مطالبہ ہیکہ اتی کرمن صاف کرنے سے ہی ترقی نہیں ہوگی بلکہ ساتھ ہی بڑی گٹروں اور نالوں کی اچھی تعمیر ہو روڈ راستوں کی درستگی ہو اور روزآنہ بہتر طریقے سے صاف صفائی ہو۔ پھر لگے گا کہ گرین مالیگاؤں کلین مالیگاؤں ۔

ایڈمنسٹریٹر کی پوری ٹیم عیدالاضحیٰ کے موقع پر صاف صفائی و گندگی اٹھانے میں ناکام رہی یہ تصویریں اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ پرانے وارڈ نمبر 14 میں جو ایک ہی نمائندہ ہے اکیلے پورے وارڈ کو ہینڈل کرتا ہے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے فضلات و گندگی کے ہر طرف انبار لگ گئے تھے۔ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن کے علاوہ آج تک جانوروں کے فضلات ، گھان کچرے ، گندگی کو کلین کرنے کیلئے امانت اللّٰہ پیر محمد کی ایماء (حکم) پر انکے صاحبزادے اور جمیل احمد صاحب، مولانا احمد بن عبدالعزیز صاحب، گولڈن نگر، سردار نگر، ملت نگر، عبداللہ نگر AB ، حسن پورہ، رضاپورہ، اعظم پورہ، محمد آباد، گولڈن نگر اطراف میں اپنا فرض منصبی سمجھتے ہوئے پورے وارڈ نمبر 14 سے گھان کچرے و گندگی کو صاف کرکے JCB سے اٹھوایا اور ساتھ ہی جراثیم کش پاوڈر کا چھڑکاؤ کرواکر کلین کروایا اور الحمدللہ آج تک یہ روزآنہ کی بنیادی مسائل کو دور کیا بھی جارہا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages