مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ناسک، 22 جولائی : جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں 2.4 اور 3 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام نے یہ معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹھ تعلقہ کے کھرپڑی، نچلونڈی اور دھنپاڑہ گاؤں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ ترمبکیشور تعلقہ کے تھانپاڑہ اور کھیرپلی گاؤں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھاگوت ڈوئیفوڈے نے بتایا کہ جمعرات کی رات 11 بجے 2.4 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور 12.30 بجے 3 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں