استقبالیہ تقریب برائے قلعہ تیراک گروپ و جدید حفاظتی سامان ( safety kit ) کی فراہمی
رکنِ اسمبلی مفتی محمّد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے دستِ مبارک سے ( safety kit ) و انعامات کی تقسیم
مالیگاؤں : قلعہ تیراک گروپ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے گروپ بلا معاوضہ اپنی خدمات انجام دیتا ہے۔ پانی میں ڈوبتے ہوئے لوگوں کی جان بچانا اور پانی سے لاش نکالنے جیسا جان جوکھم والا کام قلعہ تیراک گروپ تندہی کے ساتھ انجام دیتا ہے ۔ گروپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے مقصد سے آج 22 جولائی بروز جمعہ 2022، عشاء بعد خیابان نشاط چوک پر استقبالیہ تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس میں گروپ کی خدمات کی سراہنا کی جائے گی اور کارپوریٹر ایڈوکیٹ گریش بورسے کی جانب سے تیراکی کٹ مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے دست مبارک سے گروپ کو تیراکی کے جدید حفاظتی لوازمات ( safety kit ) دیئے جائیں گے ۔اس استقبالیہ تقریب کی صدارت مولانا ادریس عقیل ملی صاحب کریں گے۔ نیز اہلیان محلہ قلعہ، غالب نگر ، قلعہ جھونپڑپٹی اور اسلام آباد کے علاوہ سیاسی شخصیات بھی موجود رہیں گی عوام سے گزارش ہے اس تقریب میں شرکت فرما کر قلعہ تیراک گروپ کی حوصلہ افزائی کریں۔
منجانب : موتی پورہ ، قلعہ، رسول پورہ ، غالب نگر ، اسلام آباد و بوہرہ باغ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں