100 کروڑ میں کابینی وزیر..... دہلی تک لنک
ممبئی پولیس کے ریڈار پر ایک بڑے سیاستداں کا پی اے،
مہاراشٹر میں، کچھ ٹھگوں نے ایم ایل اے کو وزیر بننے کا لالچ دے کر موٹی رقم ہڑپنے کی سازش رچی۔ ایک ایم ایل اے کے پرائیویٹ سیکریٹری کی شکایت پر ممبئی کرائم برانچ نے چار ملزمین ریاض شیخ، یوگیش کلکرنی، ساگر سنگوائی اور جعفر عثمانی کو گرفتار کیا ہے۔ ایم ایل اے سے کابینی وزیر بنانے کے لئے 100 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کرائم برانچ اس ریکیٹ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمین میں سے ایک مبینہ طور پر دہلی کے ایک سینئر سیاستداں کے ذاتی معاون (ہی اے) سے رابطے میں تھا۔
کرائم برانچ نے پیر کو چار افراد ریاض شیخ (41)، یوگیش کلکرنی (57)، ساگر سنگھوی (37) اور ظفر احمد عثمانی (53) کو گرفتار کیا ہے ۔ جس نے ایک ایم ایل اے کو جنوبی ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں بلایا تھا اور انہیں کابینی وزیر بنانے کے لیے 100 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈْونڈ کے ایم ایل اے راہل کل نے 2019 کا الیکشن بی جے پی کے ٹکٹ پر جیتا تھا۔ ملزمان ان کے لیے اجنبی نہیں تھے۔ ملزم نے مزید چار ایم ایل اے سے ملاقات کرکے کابینی وزیر بنانے کی تجویز بھی پیش کی تھی۔ لیکن کسی نے جواب نہیں دیا، جبکہ کچھ نے سودے بازی کء اور جال بچھایا۔
ریاض شیخ کاروبار میں ہیں اور کلکرنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، سنگھوی اور جعفر عثمانی دوست ہیں۔ پولیس نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریاض کان کنی کے کچھ ٹھیکوں کے لیے دہلی میں ایک سیاست دان کے پی اے سے رابطے میں تھا، پولیس اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ثبوت کے لیے ملزمان کے موبائل فونز اور ای میلز کا تکنیکی تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں یا تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ چاروں ممبئی اور کولہاپور میں رابطہ کاری کا کام کرتے ہیں اور ان کے سیاسی روابط ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں