src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 'ایک پروگرام حقیقی خدمتگاروں کے نام ': قلعہ تیراک گروپ کے اراکین کو اعزاز و استقبالیہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 22 جولائی، 2022

'ایک پروگرام حقیقی خدمتگاروں کے نام ': قلعہ تیراک گروپ کے اراکین کو اعزاز و استقبالیہ

 

  


'ایک پروگرام حقیقی خدمتگاروں کے نام

 ' 

قلعہ تیراک گروپ کے اراکین کو اعزاز و استقبالیہ




مالیگاؤں: دل والوں کی بستی مالیگاؤں میں یوں تو گونا گوں صفات کے افراد موجود ہیں.  وہیں خدمت خلق سے وابستہ افراد بھی مختلف صورتوں میں اپنی موجودگی درج کراکے شہر کا نام روشن کررہے ہیں.  شہر میں ندیوں یا کنویں وغیرہ میں ڈوبنے والے افراد کی لاشوں کو نکالنا بھی ایک چیلنج سے بھرپور کام ہے. اپنی جان کی بازی لگا کر دوسروں کی فکر کرنے والے قوم و ملت کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے والے مالیگاؤں شہر کے مشہور و معروف قلعہ تیراک گروپ کے صدر و اراکین کی خدمات کے پیش نظر آج بروز جمعہ 'ایک پروگرام حقیقی خدمتگاروں کے نام' کے تحت ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔


اس ضمن میں موصول ہوئی تفصیل کے مطابق 22 جولائی 2022 بروز جمعہ بعد نماز عصر حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی چوک گلاب پارک مالیگاؤں میں قلعہ تیراک گروپ کے صدر و اراکین کا حوصلہ افزائیپ کے لئے ایک مختصر مگر اہم تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ واضح رہے گذشتہ دنوں تین روز سے گرنا ندی میں غرقاب نعیم احمد کی تلاش میں جہاں مالیگاؤں کارپوریشن کے عملے کے ساتھ ساتھ قلعہ تیراک گروپ کے اراکین بھی لگاتار نعیم احمد کی تلاش میں سرگرداں تھے۔ قلعہ تیراک گروپ کی اس بے لوث اور مخلص حد و جہد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان نوجوانوں کو اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


اس استقبالیہ تقریب کی صدارت حاجی حنیف گلزار صاحب فرمائیں گے۔ جبکہ نظامت کے فرائض رئیس رحمانی ٹیلر صاحب انجام دیں گے۔ مقرر خصوصی کی حیثیت سے اسماعیل رحمانی،محمد عمیر صاحبان ہیں۔ ساتھ ہی  نوشادسیٹھ صاحب, ممتازسیٹھ صاحب, فیاض افسر صاحب ۔آصف مرزا صاحب, دلشاد احمد منا بنارسی صاحب ,ندیم چاچا ( امیر صاحب ),  مہندی حسن صاحب, رضوان بھائی ٹائر والا صاحب, جمال ناصر صاحب, فیضان رجو صاحب, حذیفہ مولانا کمپاونڈ صاحب, عرفات ہوٹل والا صاحب, عبداللہ کمال صاحب, یاسین ہوم گارڈ صاحب, مبین صاحب ( ایم ڈی گروپ ), عبدالرحمان ( ایم ڈی گروپ ) مجلس اتحاد گروپ اختر آباد, محمد آمین فیض گروپ کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ آپ تمام حضرات سے شرکت کی پرخلوص استدعا ہے۔ اس ضمن میں رئیس رحمانی سے 8446466632 نمبر پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے. 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages