موسم کا حال
ناسک ضلع میں ریڈ الرٹ
ناسک ضلع میں زبردست بارش ہونے کا امکان ہے۔ ناسک ضلع کے شمالی اور مغربی پٹے میں شدید بارش متوقع ہے۔
گوداوری ندی کے پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔ یہ موسم کی پیشن گوئی کے مطابق ہے۔
ناسک ضلع کے گھاٹ علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی سلسلوں میں واقع دیہاتوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا زیادہ خطرہ ہے۔
11 سے 15 جولائی تک موسم کی پیشن گوئی حسب ذیل ہے...
پیٹھ، سرگانہ، کلون، باگلان،(سٹانہ) ڈنڈوری، ترمبکیشور، اگت پوری، ناسک میں ریڈ الرٹ کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔
نپھاڑ، دیولا، چانڈوڑ، مالیگاؤں، سنر، میں اورینج الرٹ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
ایولہ ، ناندگاؤں اور دیگر علاقوں میں یلو الرٹ رہے گا۔
ایسے میں بہت ضروری کام ہو تبھی باہر نکلنا چاہیے ورنہ باہر نہیں جانا چاہیے۔ اپنا اور اپنے اہل خانہ کا خیال رکھیں۔
اپنے فارم اور مویشیوں کا بھی خیال رکھیں۔
مراٹھی سے ترجمہ ۔۔
شکریہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں