src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نشاط گرلس ہائی اسکول SSC کا قابلِ تقدیس رزلٹ.* - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 20 جون، 2022

نشاط گرلس ہائی اسکول SSC کا قابلِ تقدیس رزلٹ.*

 



نشاط گرلس ہائی اسکول ایس ایس سی کا قابلِ تقدیس رزلٹ.




مالیگاؤں (امتیاز رفیق سر) تعلیم کی اہمیت و افادیت ہر زمانے میں معراج پر رہی یہ وہ جوہر ہے  جسے زیب تن کر انسان نے غاروں سے تاروں تک کا سفر طے کیا، والدین و سرپرست اس حقیقت کے شاہد ہیں کس طرح کرونا مہاماری نے تعلیم کو متروک کیا اور تشنگان علم کو علم کی خاک سے نہایت دور کردیا. ان نامساعد حالات میں بھی تعلیم کے روشن چراغوں کو فروزاں کرنے کی اس ادارے نے مکمّل کوشش کی. تعلیم کی ترویج کے لیے یہ ادارہ بے حد کوشاں ہوتا ہے اور ہر طالبہ پر محنت کر انہیں سماج کا ایک بہترین فرد بنانے کی ہمہ جہت کوشش کرتا ہے، عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی اس ادارے میں توجہ دی جاتی تاکہ دین دنیا دونوں کو سنوارا جا سکے، کچھ اسی طرح نشاط گرلس ہائی اسکول میں طالبات کو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریاں بھی کرائی جاتی ہیں. جہاں طالبات کو میسر ہے اراکینِ انجمن کے تعاون،  فعال ہیڈ مسٹریس اور نہایت متحرک اساتذہ کے بےلوث خدمات جس کا ثمر یہ ہے کہ امسال 2022-21 کا SSC رزلٹ نہایت عمدہ رہا ہے جس کی تفصیلات کچھ یوں ہے
Distinction  32
1st class 118
2nd class 28
Pass class 2
            School 97.82% اور مجموعی رزلٹ
رہا. نشاط گرلس ہائی اسکول صدر و اراکین انجمن، ہیڈ مسٹریس ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف تمام ہی نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اللہ کے حضور دعا گو ہیں کہ آپ زندگی کے ہر موڑ پر شاد و آباد اور کامیاب رہیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages