src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گھریلو تنازعہ میں گئی معصوم کی جان ! خود کی بیٹی کو کنویں میں پھینک کر قتل کرنے والے مفرور ملزم کو پولیس نے کیا گرفتار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 21 جون، 2022

گھریلو تنازعہ میں گئی معصوم کی جان ! خود کی بیٹی کو کنویں میں پھینک کر قتل کرنے والے مفرور ملزم کو پولیس نے کیا گرفتار

 



گھریلو تنازعہ میں گئی معصوم کی جان ! 


دوسالہ بیٹی کو کنویں میں پھینک کر قتل کرنے والے مفرور ملزم کو پولیس نے کیا گرفتار




 بھڑگاؤں (کرائم اسٹوری) ایک طرف جہاں پوری دنیا 'فادرس ڈے' کا اہتمام کررہی تھی . وہیں جلگاؤں ضلع کے بھڑگاؤں تعلقہ میں ظالم باپ نے اپنی  دو سالہ معصوم بچی کو کنویں میں پھینک کر قتل کردیا . واضح رہے کہ مفرور ملزم کو لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔  ملزم کو کاکنبرڈی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم  جتیندر عرف نانا جنگلو ٹھاکرے کراب تعلقہ بھڑگاؤں کا ساکن ہے.


 اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق جتیندر ٹھاکرے کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔  جھگڑے کے دوران جتیندر ٹھاکرے نے اپنی دو سالہ بیٹی کو کنویں میں پھینک کر خود بھی کنویں میں چھلانگ لگا دی جب مقامی لوگوں نے  جتیندر ٹھاکرے  بچی کو کنویں میں پھینک کر چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا تو شہریوں نے اسے کنویں سے باہر نکال کر بھڑگاؤں دیہی اسپتال میں داخل کرایا۔  ملزم جتیندر ٹھاکرے علاج کے دوران فرار ہو گیا تھا۔  بھڑگاؤں پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔   


 مقامی کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر کرن کمار بکالے کے مطابق مفرور ملزم جتیندر ٹھاکرے کی شناخت کر لی گئی ہے۔ کشور راٹھوڑ، رنجی جادھو، پوکو ونود پاٹل اور ایشور پاٹل کی مقامی کرائم برانچ ٹیم نے جتیندر ٹھاکرے کو جال بچھا کر گرفتار کرکے مزید کاروائی کے لیے بھڑگاؤں پولیس کے حوالے کر دیا  ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages