src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اہلیانِ محلہ اعظم پورہ وارڈ نمبر 14 کو بہترین تحفہ, کارپوریٹر امانت اللّٰہ پیر محمد صاحب کے فنڈ سے بورنگ کے ساتھ پانی کی ٹانکی کا نظم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 25 جون، 2022

اہلیانِ محلہ اعظم پورہ وارڈ نمبر 14 کو بہترین تحفہ, کارپوریٹر امانت اللّٰہ پیر محمد صاحب کے فنڈ سے بورنگ کے ساتھ پانی کی ٹانکی کا نظم




اہلیانِ محلہ اعظم پورہ وارڈ نمبر 14 کو بہترین تحفہ


کارپوریٹر امانت اللّٰہ پیر محمد صاحب کے فنڈ سے بورنگ کے ساتھ پانی کی ٹانکی کا نظم




مالیگاؤں (نامہ نگار) مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل صاحب کی سرپرستی میں پرانے وارڈ نمبر 14 کے  " ون مین  " کارپوریٹر امانت اللّٰہ پیر محمد صاحب کے فنڈ سے محلہ اعظم پورہ میں پانی کی فراوانی کے لئے بورنگ اور ساتھ میں پانی کی ٹانکی کا نظم کرکے اہلیانِ محلہ اعظم پورہ کے حوالے کیا گیا۔ اس سے قبل بھی کارپوریٹر موصوف نے اعظم پورہ میں روڈ اور گٹر کی تعمیر کی ہے جس سے وارڈ کی عوام کو راحت ملی ہے۔


اس افتتاحیہ تقریب کے موقع پر کارپوریٹر موصوف کے ساتھ سوشل سماجی خادم یاسین مستری صاحب، سلیم  گڑبڑ صاحب، اشفاق لال ٹوپی و اہلیانِ محلہ اعظم پورہ کے ذمے داران موجودہ تھے۔ کارپوریٹر موصوف نے اہلیانِ محلہ کے ساتھ اعظم پورہ کا دورہ بھی کیا ۔ کارپوریٹر امانت اللّٰہ پیر محمد کے کاموں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ہی ذمے داران نے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages