دیویندر فڈنویس اور رام داس اٹھاولے کی میٹنگ ختم، اٹھاولے نے کہا شندے گروپ کو پہچان ملنی چاہیے
ریاست میں سیاسی بحران کے درمیان ممبئی میں بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس اور این ڈی اے حلقوں کے لیڈران کے درمیان میٹنگ ہوئی۔ آر پی آئی لیڈر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ میٹنگ میں فڈنویس کی جانب سے بتایا گیا کہ شیوسینا میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے۔ یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے ہم اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اٹھاولے نے مزید کہا کہ یہ واضح ہے کہ ادھو ٹھاکرے کے پاس اکثریتی اعداد و شمار نہیں ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کے کردار کے بارے میں، اٹھاولے نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے پاس 16 ایم ایل اے کو نااہل قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ایم ایل اے کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ اور اس کا فیصلہ غیر قانونی ہوگا۔ شیوسینکوں کے سخت رویے کے بارے میں اٹھاولے نے کہا کہ سنجے راؤت کو اپنے کارکنوں کو سمجھانا چاہیے کہ وہ غنڈوں کی طرح برتاؤ نہ کریں۔
بتادیں کہ بی جے پی شروع سے خود کو اس سے دور رکھنے کی بات کر رہی, لیکن سارا ڈرامہ اسی کے اشارے پر ہو رہا ہے. ایسے الزامات لگ رہے ہیں. لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کے لئے حکومت کو غیر مستحکم کر رہی ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں