src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اعظم پورہ کی شاہراہ و گلیوں میں اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب, شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں محمد سلیم گڑبڑ کی کوششوں کا ثمرہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 25 جون، 2022

اعظم پورہ کی شاہراہ و گلیوں میں اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب, شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں محمد سلیم گڑبڑ کی کوششوں کا ثمرہ



اعظم پورہ کی شاہراہ و گلیوں میں اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب


 شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں محمد سلیم گڑبڑ  کی کوششوں کا ثمرہ



اہلیان اعظم پورہ نے جنتادل سیکولر کا شکریہ ادا کیا-



 مالیگاؤں: گذشتہ دنوں جنتادل سیکولر کے ایک وفد نے محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں اعظم پورہ کا دورہ کیا تھا اور وہاں کے سرکردہ افراد سے ملاقات کی تھی- دوران ملاقات اہلیان اعظم پورہ نے علاقے میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی نشاندہی کی تھی- لوگوں نے اعظم پورہ کی اہم شاہراہ اور گلیوں میں اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی شکایت بھی کی تھی- لوگوں کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کیوجہ سے شام ہوتے ہی گلیوں میں اندھیرا چھا جاتا ہے- بچے، بزرگ اور خواتین شام کے بعد گھر سے نکلنے پر خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں- 


تمام باتیں سننے کے بعد مستقیم ڈگنیٹی نے تیقن دیا تھا کہ اعظم پورہ کے لوگوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائیگی- اس سلسلے میں مستقیم ڈگنیٹی نے علاقے میں اسٹریٹ لائٹ لگوانے کی ذمہ داری جنتادل سیکولر کے سینئر رکن محمد سلیم گڑبڑ کو دی تھی- الحمد اللہ سلیم گڑبڑ کی کوششوں سے اعظم پورہ میں تقریباً ایک درجن اسٹریٹ لائٹ اعظم پورہ مین روڈ اور مختلف گلیوں میں نصب کیے گئے ہیں- تمام اسٹریٹ لائٹس کا افتتاح کل بروز جمعہ کو ہوا- اس موقع پر اشفاق لال ٹوپی، انیس کباٹ والے، اصغر بھائی، جمیل بھائی اور شفیق بھائی سمیت علاقے کے دیگر سرکردہ افراد موجود تھے-


اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب پر اہلیان اعظم پورہ بالخصوص خواتین نے شان ہند نہال احمد، مستقیم ڈگنیٹی اور سلیم گڑبڑ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انہیں دُعاؤں سے نوازا- واضح رہے کہ جنتادل سیکولر وفد کے دورے کے بعد سے اعظم پورہ میں گٹروں کی روزانہ صفائی، نئی ڈی پی اور پانی کی ٹانکی کی تنصیب سمیت کئی اہم کام ہوئے ہیں-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages