src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اگنی پتھ اسکیم: جنتادل سیکولر آفس سے فوج میں بھرتی کے لیے رجسٹریشن و رہنمائی کا اعلان مہاگٹھ بندھن کو اقتدار ملا تو نوجوانوں کے لیے ٹریننگ سینٹر قائم کیا جائیگا: مستقیم ڈگنیٹی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 28 جون، 2022

اگنی پتھ اسکیم: جنتادل سیکولر آفس سے فوج میں بھرتی کے لیے رجسٹریشن و رہنمائی کا اعلان مہاگٹھ بندھن کو اقتدار ملا تو نوجوانوں کے لیے ٹریننگ سینٹر قائم کیا جائیگا: مستقیم ڈگنیٹی



 

اگنی پتھ اسکیم: جنتادل سیکولر آفس سے فوج میں بھرتی کے لیے رجسٹریشن و رہنمائی کا اعلان
 


مہاگٹھ بندھن کو اقتدار ملا تو نوجوانوں کے لیے ٹریننگ سینٹر قائم کیا جائیگا: مستقیم ڈگنیٹی



 مالیگاؤں : مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت و احتجاج اپنی جگہ جائز ہے'لیکن اقلیتی طبقے کے نوجوانوں اور بالخصوص مالیگاؤں کے نوجوانوں کو بھارتی فوج میں بھرتی کے لیے اس اسکیم سے زیادہ زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے- اسطرح کا اظہار خیال صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد اور جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے کل ہوئی ایک پریس کانفرنس میں کیا- اگنی پتھ اسکیم کے تناظر میں جنتادل سیکولر کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ شان ہند کی عوامی رابطہ آفس سے نوجوانوں کے رجسٹریشن و رہنمائی کا کام بھی کیا جائیگا- اپنے موقف پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے شان ہند نے کہا کہ بڑے پیمانے پر احتجاج کے باوجود اگنی پتھ اسکیم کے تحت نوجوانوں کی فوج میں بھرتی کے لیے رجسٹریشن شروع کردیا گیا ہے- اکثر کہا جاتا ہے کہ فوج میں اقلیتوں کا تناسب انتہائی کم ہے- اسلیے اگنی پتھ اسکیم کے زریعے اقلیتی فرقے کو نوجوانوں کو بڑی تعداد میں فوج کا حصہ بن کر ملک کے دفاع و حفاظت میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے- شان ہند نے مزید کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت میں یہ بھی کہا جاتا ہیکہ حکومت فرقہ پرستوں کی فوج کھڑی کرنا چاہتی ہے- اگر حکومت کا ایسا مقصد ہے تب تو اقلیتوں اور سیکولر زہنیت کے نوجوانوں کو کثیر تعداد میں فوج میں بھرتی ہونا چاہیے- تاکہ فرقہ پرستی پر لگام کسی جاسکے-

اس سے قبل پریس کانفرنس میں اگنی پتھ اسکیم کے تناظر میں مستقیم ڈگنیٹی نے اعلان کیا کہ اگر کارپوریشن الیکشن کے بعد مہا گٹھ بندھن کو اقتدار حاصل ہوتا ہے تو شہر میں نوجوانوں کے لیے ایک ٹریننگ سینٹر کا قیام کیا جائیگا- ٹریننگ سینٹر کے زریعے نوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بناکر انہیں فوج میں بھرتی ہونے کے لیے تیار کیا جائیگا- ماضی میں اسطرح کے ٹریننگ سینٹر کے لیے کوئی خاص مقصد نہیں تھا- لیکن اب اگنی پتھ اسکیم کی شکل میں ایک مقصد دکھ رہا ہے- اگنی پتھ اسکیم کے تعلق سے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اسکیم کی مخالفت اپنی جگہ واجب ہے- لیکن چونکہ اسکیم کے تحت فوج میں بھرتی کا پروسیجر شروع ہوچکا ہے، اقلیتوں اور خاص طور پر مالیگاؤں شہر کے نوجوانوں کو اس سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے-

https://youtu.be/Mf4Nkk-04OI

مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ اکثر بچے دسویں بارہویں کے بعد تعلیم ترک کر دیتے ہیں- کئی نوجوان نشے کی لت میں مبتلا ہوجاتے ہیں- لیکن اگنی پتھ اسکیم کے زریعے وہ بارہویں بعد چار سال پرکشش تنخواہ کیساتھ فوج کی ٹریننگ حاصل کرسکتے ہیں- ٹریننگ کے بعد انہیں نہ صرف سماج میں ایک رتبہ ملے گا بلکہ پولیس ڈپارٹمنٹ اور سیکیورٹی فورس میں کریئر بنانے کے مواقع بھی ملیں گے- اگر فوج میں انکی مستقل تقرری نہ بھی ہوئی تب بھی انہیں کریئر کے لیے حکومت کی طرف ایک پیکیج ملیگا- جسکی مدد سے کوئی نیا کاروبار بھی شروع کرسکتے ہیں- اسکے علاوہ فوج کی ٹریننگ کیوجہ سے نوجوان جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہونگے- ان کی زندگی میں میں ڈسپلن پیدا ہوگا- جسمانی و ذہنی طور پر مضبوط نوجوان ایک طاقتور قوم و سماج کی بنیاد ہوتے ہیں-

مستقیم ڈگنیٹی نے اعلان کیا کہ اگنی پتھ اسکیم کے رجسٹریشن و رہنمائی کا کام شان ہند کی عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) سے کیا جائیگا تاکہ مالیگاؤں شہر کے زیادہ سے زیادہ نوجوان فوج میں بھرتی ہوسکیں- واضح رہے کہ مذکورہ اسکیم ساڑھے سترہ سے اکیس سال کے نوجوانوں کے لیے ہے-

 ۱۲ نومبر تشدد معاملے اور بقرعید کے تناظر میں پولس کو مشورہ

اگنی پتھ اسکیم کے علاوہ مستقیم ڈگنیٹی نے ۱۲ نومبر تشدد معاملے پر بھی اپنی بات رکھی- انھوں نے ملزمین کی ضمانت پر شنوائی میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ۲۵ جون کو ہمیں تاریخ ملی تھی- لیکن ہمارے وکیل کی اہلیہ کو میڈیکل ایمرجنسی کیوجہ سے اسپتال لے جانا پڑا جسکے سبب وکیل کورٹ میں حاظر نہ ہوسکے- اب اگلی تاریخ جولائی کی ہے- موصوف نے کہا کہ کورونا کیوجہ سے عدالت میں کئی معاملات زیر التواء ہیں- اسلیے ضمانت پر شنوائی کی تاریخ حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے- لیکن جنتادل سیکولر مسلسل اس ضمن میں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے- ہماری کوشش ہیکہ بقرعید سے قبل سنوائی ہوجائے- اگر ضمانت مل جاتی ہے تو محروسین اپنے اہل خانہ کیساتھ تہوار منا سکیں گے- شہریان سے اپیل ہیکہ وہ محروسین کی جلد رہائی کے لیے دعا کرتے رہیں-

مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ مالیگاؤں پولیس ڈپارٹمنٹ کو سوچنا چاہیے کہ انکے رویے کیوجہ سے آج کئی بے قصور افراد قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں- مشاورت چوک پر ہوئے احتجاج کے بعد پولیس کے رویے میں کچھ حد تک سدھار آیا ہے اور شہر میں امن و امان قائم ہے- اگر پولیس اسی طرح عوام کیساتھ تعاون کرے تو شہر میں ہمیشہ امن برقرار رہیگا-

بقرہ عید کے موضوع پر مستقیم ڈگنیٹی نے پولیس کو مشورہ دیا کہ وہ شہریان کیساتھ تعاون کریں اور تہوار کو تہوار کی طرح منانے دیا جائے- پریس کانفرنس میں شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے، سہیل عبدالکریم، یحیی عبدالجبار، رشید سیٹھ ایولے والے، مسیح اللہ بیسٹ، انیس مستری، ابو شعیب نہالی، معین اختر و دیگر ذمہ داران اور صحافی حضرات بڑی تعداد میں حاضر تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages