باغی ایکناتھ شندے بناسکتے ہیں نئی پارٹی، کیا ہوگا شندے کی پارٹی کا نام؟
دھیرے دھیرے مہاراشٹر کی سیاست میں آہستہ آہستہ بحران کے بادل چھٹتے نظر آرہے ہیں . ہفتہ کے روز یہ بات تقریباً طے ہو چکی ہے کہ اب شیوسینا کے دونوں گروپس کے درمیان مفاہمت کے امکانات کم نظر آنے لگے ہیں، ایک طرف جہاں شیوسینا نیشنل ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لے سکتی ہے۔ اور وہیں ایکناتھ شندے گروپ کی طرف تازہ ترین خبریں آرہی ہیں کہ وہ نئی پارٹی بنا سکتے ہیں. جمعہ کی صبح جب شندے ہوٹل سے باہر گئے تھے تب انہوں نے اس سلسلے میں ماہرین قانون سے مشورہ کیا تھا۔
اس بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے شندے گروپ کے لیڈر دیپک کیسرکر نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ شندے گروپ نے اپنی نئی پارٹی کا نام شیوسینا بالا صاحب رکھ دیا ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سوال پر کہ کیا وہ بی جے پی کی حمایت حاصل کرسکیں گے، کیسرکر نے کہا کہ اس کا فیصلہ ایکناتھ شندے کریں گے۔
دیپک کیسرکر نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے پاس ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں ہے۔





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں