src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سلمان خان کو دھمکی ملنے کے بعد سیکیوریٹی بڑھا دی گئی، ممبئی پولیس تفشیش میں مصروف ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 6 جون، 2022

سلمان خان کو دھمکی ملنے کے بعد سیکیوریٹی بڑھا دی گئی، ممبئی پولیس تفشیش میں مصروف ۔

 




سلمان خان کو دھمکی ملنے کے بعد سیکیوریٹی بڑھا دی گئی، ممبئی پولیس تفشیش میں مصروف ۔



 ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ان کے والد کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد ریاستی حکومت نے سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس کو سخت ہدایات دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان اور ان کے والد کی سیکیوریٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ .. دوسری جانب ممبئی پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات تیز کردی ہے۔


 سیکیوریٹی کا جائزہ لیتے ہوئے ممبئی پولیس کے کئی سینئر افسران نے پیر کو سلمان خان سے ان کے گھر ملاقات کی ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اتوار کو سلمان خان کے والد کو ایک خط کے ذریعے دھمکی دی گئی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ آپ دونوں باپ بیٹوں کا حال موسی والا کی طرح ہوگا.  یہ خط سلیم خان کے سیکیورٹی گارڈ کو جاگنگ کے دوران ملا تھا. اس سے قبل بھی سلمان خان کو مبینہ بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں مل چکی ہیں.


 تاہم یہ دھمکی کس نے دی، اب پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages