src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 9 مریض جاں بحق - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 6 جون، 2022

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 9 مریض جاں بحق

 



ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 9 مریض جاں بحق





 نئی دہلی، 6 جون (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے نئے معاملات میں اضافے کے درمیان پچھلے 24 گھنٹے میں اس بیماری سے نو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

اس دوران کیرالہ میں سب سے زیادہ چار، اتر پردیش میں دو، کرناٹک، مہاراشٹرا اور مغربی بنگال میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 24 ہزار 701 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے ایکٹیو کیسز میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 1730 ​​بڑھ کر 25782 ہو گئے ہیں۔ اس دوران کووڈ انفیکشن کے 4518 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔


صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 194 کروڑ 12 لاکھ 87 ہزار ویکسین دی گئی ہیں۔


وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2779 مریض کووڈ انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کل چار کروڑ 26 لاکھ 30 ہزار 852 مریض کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں یومیہ انفیکشن کی شرح 0.06 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.73 فیصد اور شرح اموات 1.22 فیصد ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages