جمعیت علماء مدنی روڈ سے SSC رزلٹ کی مفت تقسیم
مالیگاؤں : الحمداللہ دہم جماعت کے طلبا و طالبات کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور آج بروز جمعہ مورخہ 17 جون 2022 دوپہر ایک بجے دسویں جماعت کا آن لائن رزلٹ ظاہر کردیا گیا ۔ دفتر جمعیت علماء مدنی روڈ سے ہمیشہ کی طرح دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کو مفت رزلٹ کی تقسیم کی گئی ۔ گذشتہ کئی سالوں سے صدر جمیعت علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی حسب منشاء تعلیمی میدان میں خاطر خواہ خدمات انجام دی جارہی ہیں ۔ جس سے شہریان میں ایک تعلیمی بیداری اور نئی امنگ پیدا ہورہی ہے ۔ دفتر جمعیت علماء مدنی روڈ سے 8 جون 2022 کو بھی بارہویں جماعت کے طلبا و طالبات کو مفت رزلٹ کی رنگین پرنٹ تفویض کی گئی تھی ۔ اس موقع پر تعلیم یافتہ تعلیم دوست حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے شہریان کو یہ پیغام دیا کہ زندگی کو کفایت شعاری کیساتھ گزاریں اور اپنے نو نہالان کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ کہ موجودہ حالات میں تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے ساتھ ہی ساتھ دہم جماعت کامیاب طلبا و طالبات کو باالخصوص اساتذہ کرام اور والدین کو کامیابی کی پرخلوص مبارکباد پیش کی اور ناکام طلبا و طالبات کو نئے عزائم اور نئے حوصلوں کیساتھ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھنے کی گزارش کی ۔ اس موقع پر جمعیت کے ذمہ داران فقیر محمد پکارے والے عبدالرحمان پیارے صاحبان موجود تھے ۔ دفتر جمیعتہ علماء مدنی روڈ سے دہم جماعت طلباء و طالبات کو رزلٹ تقسیم کرنے کی خدمات خادم جمیعت سہیل ماسٹر نے انجام دی ان کے معاونین رضوان سیوک، رضی انور، محمد کامران، یاسین عمر نے بھی اپنا تعاون پیش کیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں