src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جنتادل سیکولر آفس سے حیات فارم بھریں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 21 جون، 2022

جنتادل سیکولر آفس سے حیات فارم بھریں

 

 


جنتادل سیکولر  آفس سے حیات فارم بھریں 




مالیگاؤں جنتا نیورتی ویتن سنگھٹنا کی جانب سے شہریان مالیگاؤں بالخصوص بزرگ خواتین و حضرات، بیوہ، مطلقہ اور معذور لوگوں کو یہ اطلاع دی جاتی ہیکہ جنتادل سیکولر ہیڈ آفس (نندن ٹاور، قدوائی روڈ) پر ساجدہ نہال احمد کی سرپرستی میں حیات فارم بھرنے کا کام جاری ہے- اگر آپ بیوہ فنڈ، شراون باڑھ یوجنا (بزرگ وظیفہ) اور سنجے گاندھی پینشن اسکیم کے تحت وظیفہ حاصل کرتے ہیں اور آپ نے اب تک حیات فارم نہیں بھرا ہے تو آج ہی جنتادل سیکولر ہیڈ آفس پر تشریف لائیں اور حیات فارم مناسب فیس دیکر بھریں تاکہ آپ کا وظیفہ جاری رہے- یاد رہے حیات فارم بھرنے کی آخری تاریخ 30 جون ہے اور وظیفے کی حصولیابی کے لیے ہر سال حیات فارم بھرنا لازمی ہے- سرکاری وظیفوں کے جانکار ہارون ماسٹر رہنمائی کے لیے موجود رہیں گے-


ضروری دستاویزات: آدھار کارڈ اور راشن کارڈ کی کلر زیراکس کاپی، بینک پاس بک کی زیراکس کاپی اور ایک فوٹو


پتہ: جنتادل سیکولر ہیڈ آفس، نندن ٹاور، قدوائی روڈ


وقت: صبح 10:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک


نوٹ: جنتادل سیکولر ہیڈ آفس پر بیوہ فنڈ و بزرگوں کی پینشن وغیرہ سرکاری اسکیموں کے عریضے بھرنے کام بھی مسلسل جاری ہے- اسکے علاوہ 22-03-2022 تک شراون باڑھ، سنجے گاندھی یوجنا کی یادی بھی آگئی ہے- ایسے افراد جنھوں نے مذکورہ اسکیموں کا فارم بھرا ہے وہ جنتادل سیکولر ہیڈ آفس پر آکر یادی دیکھ سکتے ہیں-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages