src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں مانسون کی دستک: تیز ہواؤں کے ساتھ موسم کے کڑے تیور. موسم کی پہلی بارش سے گھر آنگن مہک اٹھے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 6 جون، 2022

مالیگاؤں میں مانسون کی دستک: تیز ہواؤں کے ساتھ موسم کے کڑے تیور. موسم کی پہلی بارش سے گھر آنگن مہک اٹھے




 مالیگاؤں میں مانسون کی دستک: 


تیز ہواؤں کے ساتھ موسم کے کڑے تیور.  موسم کی پہلی بارش سے گھر آنگن مہک  اٹھے 



مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ اپڈیٹ)  آج پیر کے روز مانسون نے مالیگاؤں میں دستک دی ہے.  صبح سے ہی موسم گرم تھا.  دھوپ کی تمازت سے انسان کیا چرند پرند بھی پناہ مانگ رہے تھے کہ اچانک دوپہر بعد سے موسم ابر آلود ہوگیا اور تھنڈی ہواؤں کے جکڑ چلنے لگے.  دیکھتے دیکھتے ہی ان ہواؤں نے بھنور کی شکل اختیار کرلی اور موسم کے تیور کڑے ہوگئے. اچانک آسمان سے بارش کی موٹی موٹی بوندیں گرنے لگییں . پورا ماحول مٹی کی سوندھی خوشبو سے معطر ہوگیا.  اس سے پہلے کہ بارش کچھ اور برستی پیاسی زمین سیراب ہونے سے قبل ہی بارش بند ہوگئی اور دوبارہ گرمی آنکھیں دکھانے لگیں.  بہرحال مالیگاؤں میں مانسون نے انٹری دے دی ہے. مگر شہر کا وہی حال ہے گٹروں کی صفائی نہیں ہوئی اگر ہوئی بھی تو خانہ پری.  مطلب آدھی ادھوری گٹر صاف کرکے اس میں جمع کوڑا کرکٹ کنارے لگادیا گیا . نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پاٹ.  موسم باراں کا ابھی پوری طرح نزول بھی نہیں ہوا کہ گٹر ک گندہ پانی سڑک پر آنے کی شکایتیں موصول ہونی شروع ہوگئی ہیں. باران رحمت ہر سال شہر کی عوام کے لئے زحمت بن جاتا ہے.  بنیادی سہولتوں عاری علاقوں کی حالت انتہائی دگرگوں ہوتی ہیں.  ہر سال اس موضوع پر صفحات سیاہ کئے جاتے ہیں مگر نہ برسراقتدار نیند سے جاگتا ہے  نہ کارپوریشن کے کانوں پر جوں رینگتی ہیں. مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن  ٹیکس تو بھرپور وصول کرتی ہے مگر سہولت کے نام عوام کو ٹھینگا دکھایا جاتا ہے.  ہربار شہر کی تعمیر و ترقی کے نام ووٹ بٹورے جاتے ہیں اور اقتدار ملتے ہی طوطا چشم بن جاتے ہیں.  امسال پھر کارپوریشن الیکشن ہے.  شہر کی عوام اگر اب بھی نہیں جاگی تو پھر اس کا اللہ حافظ ہے.  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages