کرناٹک میں بس میں آگ لگنے سے آٹھ مسافر زندہ جل گئے
حیدرآباد ، 3 جون : کرناٹک کے کلبرگی کے کملا پورہ گاؤں میں جمعہ کو ایک نجی بس اور منی لاری کے درمیان تصادم میں 8 مسافر زندہ جل گئے اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ صبح 6.30 بجے کے قریب کلبرگی کے کملا پورہ کے مضافات میں بیدر سری رنگا پٹنم ہائی وے پر پیش آیا۔ حیدرآباد سے گوا جانے والی بس میں ڈرائیور سمیت 35 افراد سوار تھے جن میں سے دو خاندانوں کے کل 32 افراد بھی سوار تھے۔ تمام زخمی حیدرآباد کے رہنے والے ہیں اور گوا گھومنے کے لئے جارہے تھے۔
نجی بس گوا میں اورنج کمپنی کی تھی۔ مقامی لوگ اس تک نہیں پہنچ سکے کیونکہ ٹکر کے بعد بس میں آگ لگ گئی تھی۔
تصادم کے بعد کھائی میں گرنے والی بس کے 12 مسافروں کو اہل علاقہ نے مقامی ہسپتالوں میں پہنچایا۔ ۔
کلبرگی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایشا پنتھ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ہے کہ 7 سے 8 مسافر بس کے اندر پھنس گئے تھے جس کی وجہ سے وہ جل کر ہلاک ہو گئے۔
تادم تحریر، اس مرحلے پر سانحے میں ہونے والی ہلاکتوں کی صحیح تعداد بتانا ممکن نہیں ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاری سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت بس میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے۔
ایمرجنسی سروسز کو مطلع کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں