src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر وفد نے کیا اعظم پورہ کا دورہ, خستہ حال بیت الخلاء کی درستی اور اسٹریٹ لائٹ لگوانے کا تیقن - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 11 جون، 2022

مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر وفد نے کیا اعظم پورہ کا دورہ, خستہ حال بیت الخلاء کی درستی اور اسٹریٹ لائٹ لگوانے کا تیقن

 



مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر وفد نے کیا اعظم پورہ کا دورہ



خستہ حال بیت الخلاء کی درستی اور اسٹریٹ لائٹ لگوانے کا تیقن




مالیگاؤں : عوامی مسائل پر نمائندگی کے سلسلے میں جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی سرگرمیاں کسی ایک وارڈ تک محدود نہیں ہیں- شہر کے کسی بھی حصے میں شہریان کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتو مستقیم ڈگنیٹی بلا ہچکچاہٹ اسے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں- یہی وجہ ہیکہ جب اہلیان اعظم پورہ (وارڈ نمبر 14) نے مستقیم ڈگنیٹی سے علاقے کا دورہ کرنے کی درخواست کی تو موصوف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقے کے افراد سے ملاقات کے لیے کل بروز جمعہ پہنچے- مستقیم ڈگنیٹی نے نہ صرف اعظم پورہ کا دورہ کیا بلکہ وہاں کے سرکردہ افراد کیساتھ علاقے کے مسائل پر سنجیدہ گفتگو بھی کی-


اس دوران ساکنان اعظم پورہ نے مستقیم ڈگنیٹی کو خستہ حال عوامی بیت الخلاء کے بارے میں بتایا- وہاں موجود عوامی بیت الخلاء کی حالت انتہائی خراب ہے- کچھ بیت الخلاء کے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں تو کہیں سنڈاس بھی ٹوٹی ہوئی ہے- اس وجہ وہاں رہائش پزیر افراد بالخصوص خواتین کو بہت تکلیف ہوتی ہے- تمام باتوں کو سمجھنے کے بعد مستقیم ڈگنیٹی نے ٹوٹی ہوئی بیت الخلاء کی مرمت آئندہ کچھ دنوں کے اندر ہی کروانے کا تیقن دیا- موصوف نے مزید کہا کہ وہ اعظم پورہ علاقے میں کارپوریشن کے زریعے مزید بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے بھی ضروری کوشش کریں گے-


اعظم پورہ کے سرکردہ افراد نے مزید بتایا کہ علاقے میں دو سڑکوں کی تعمیر کو کارپوریشن کی منظوری مل چکی ہے- کانگریس کے کارپوریٹروں نے تعمیری کام کا افتتاح بھی کیا لیکن اب تک دونوں سڑکیں نہیں بنائی گئیں ہیں- اس مسئلے پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ وہ کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی سے اس بارے میں بازپرس کریں گے اور دونوں سڑکوں کی تعمیر کا کام جلد ازجلد شروع کروانے کی کوشش بھی کی جائیگی-


اسکے علاوہ لوگوں نے علاقے میں اسٹریٹ لائٹ کا مسئلہ بھی اٹھایا اور بتایا کہ کئی اہم شاہراؤں پر اسٹریٹ لائٹ اب تک نہیں لگائے گئے ہیں- اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کیوجہ سے رات کے وقت راہگیر بالخصوص خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں- دوران گفتگو جنتادل سیکولر کے سینئر رکن محمد سلیم گڑبڑ نے بتایا کہ کارپوریٹر محمد سبحان راکسی کے وارڈ نمبر 15 میں زائد اسٹریٹ لائٹ دستیاب ہے جسے اعظم پورہ میں استعمال کیا جاسکتا ہے- تب مستقیم ڈگنیٹی نے سلیم گڑبڑ کو ان اسٹریٹ لائٹ کو اعظم پورہ میں لگوانے کے لیے ضروری کاروائی کرنے کو کہا- سلیم گڑبڑ نے یقین دلایا کہ وہ جلد ازجلد ان اسٹریٹ لائٹ کو حاصل کر اعظم پورہ میں لگوائیں گے-


اہلیان اعظم پورہ نے جنتادل سیکولر اور مستقیم ڈگنیٹی کا شکریہ ادا کیا اور وارڈ کے مسائل کی یکسوئی کے لیے جدوجہد کرنے پر دُعاؤں سے بھی نوازا- اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ سلیم گڑبڑ، یحیٰی عبدالجبار، مسیح اللہ بیسٹ، توحید انصاری، اشفاق لال ٹوپی وغیرہ موجود تھے- اسکے علاوہ حامد مقادم، اصغر بھائی، جمیل بھائی اور شفیق بھائی امیت وارڈ کے کئی سرکردہ افراد نے مستقیم ڈگنیٹی سے ملاقات کی-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages