کورونا کی چوتھی لہر کا امکان کم:گری
نئی دہلی،11جون (یواین آئی)قومی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19)متاثر کے نئے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد دہلی کے گرو تیغ بہادر اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر (ایم ڈی)سبھاش گری نے یقین دلایا کہ اس میں فکر کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ سبھی میں سے زیادہ تر کو کورونا کا ٹیکہ لگیا جا چکا ہے اور اسلئے چوتھی لہر کے امکان کا اندازہ کم لگایا جارہا ہے۔
حالانکہ ڈاکٹر گری نے کووڈ پروٹوکول کو بنائے رکھنے پر زور دیا اور لوگوں سے سبھی ضروری محفوظ اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے لوگوں سے صاف صفائی بنائے رکھنا،صحیح دوری بنائے رکھنا،ماسک کا مسلسل استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
ڈاکٹر گری نے یواین آئی سے خصوصی انٹرویو میں کہا،’’حال میں کووڈ کے معاملوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ،لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ معاملوں کی سنجیدگی کم ہے۔فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ہمیں ماسک پہننے اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے بچنے سمیت سبھی احتیاط برتنی ہوگی۔
میڈیکل ڈائریکٹر نے کہا،’’میں دوسری لہر کی طرف حال میں کسی بھی خطرناک لہر کی امید نہیں کررہا ہوں۔اب زیادہ تر لوگوں کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے اور کئی لوگ متاثربھی ہوگئے ہیں۔ جن لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے، ان مین اس کا خطرہ کم ہوگا۔
ڈاکٹر گری نے کہا،’’بوسٹر ڈوز سے امیونٹی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔پروٹوکول کے مطابق اگر ٹیکہ کاری پوری کرلی جاتی ہے،تو اس کا اثر یم ہوگا اور کبھی کبھی اس پر لوگوں کی توجہ بھی نہیں جائےگی۔انہوں نے اہل لوگوں سے اپیل کی کہ جلدسے جلد ٹیکہ لگائیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں