src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> راجیہ سبھا انتخابات: ہریانہ میں کانگریس اور مہاراشٹر میں شیوسینا کو بڑا دھچکا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 11 جون، 2022

راجیہ سبھا انتخابات: ہریانہ میں کانگریس اور مہاراشٹر میں شیوسینا کو بڑا دھچکا

 

 



راجیہ سبھا انتخابات: ہریانہ میں کانگریس اور مہاراشٹر میں شیوسینا کو بڑا دھچکا



 نئی دہلی، 11 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مہاراشٹرا اور کرناٹک میں راجیہ سبھا انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پارٹی نے مہاراشٹر میں شیو سینا سے ایک سیٹ چھین لی، جب کہ کرناٹک میں توقع سے زیادہ ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ وہیں ہریانہ میں جانب گاندھی خاندان کے قریبی ساتھی اورکانگریس کے امیدوار اجے ماکن کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔



ملک کی چار ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 16 نشستوں کے لیے جمعہ کو ہوئے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق کرناٹک میں بی جے پی کو تین اور کانگریس کو ایک سیٹ ملی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان میں کانگریس نے تین اور بی جے پی نے ایک سیٹ جیتی ہے۔ ہریانہ میں راجیہ سبھا کی دو نشستوں کے لیے ہوئے انتخابات میں ، بی جے پی کے کرشنلال پنوار اور بی جے پی-جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) حمایت یافتہ آزاد امیدوار کارتیکیہ شرما کو جیت حاصل ہوئی ہے۔



راجیہ سبھا انتخابات میں سب سے بڑی تبدیلی مہاراشٹر میں ہوئی ہے۔ یہاں بی جے پی نے شیوسینا سے ایک سیٹ چھین لی ہے۔ ریاست میں بی جے پی کے تینوں امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ کانگریس کے لیڈر عمران پرتاپ گڑھی، شیو سینا کے سنجے راوت اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے پرفل پٹیل نے کامیابی حاصل کی، جب کہ شیو سینا کے امیدوار سنجے پوار الیکشن ہار گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages