src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمہوریت کا جنازہ ہی ہیں ؟ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 30 جون، 2022

جمہوریت کا جنازہ ہی ہیں ؟

 


  جمہوریت کا جنازہ ہی ہیں؟ 


مہاراشٹر سرکار گرانے کے لیے بچھائے گئے سازشی اسمبلی فلور ٹیسٹ کو سپریم کورٹ نے بھی ہری جھنڈی دکھا دی ہے، جوکہ بظاہر غیرآئینی ہے لیکن چونکہ سپریم کورٹ صاحب نے جھنڈی دکھائی ہے تو ضرور انہیں کوئی نہ کوئی باریک آئینی جھنڈا نظر آیا ہی ہوگا، بہرحال ادھو ٹھاکرے کی درخواست مسترد ! 

 مہاراشٹر سرکار گرانے کے لیے یہ فلور ٹسٹ بھاجپا کا سب سے مضبوط داؤ ہے جوکہ فی الحال اسلیے غیر آئینی ہے کیونکہ مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے باغی ایم۔ایل۔ایز کو نااہل قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ہے، جس کا آفیشل گزٹ نکل چکاہے، اسپیکر نے یہ کارروائی فلور ٹسٹ تجویز سے پہلے کردی ہے اسلیے ہرلحاظ سے وہ ممبرانِ اسمبلی جن کے خلاف نااہلی کی کارروائی جاری ہے وہ اس ٹسٹ کا حصہ نہیں ہوسکتےہیں لیکن سپریم کورٹ نے ہی اُن بکاؤ ایم۔ایل۔ایز کےخلاف نااہلی کی قرارداد کو پاس ہونے سے عارضی طورپر روکا ہوا ہے ایسی صورت میں بھی جب تک ان ایم۔ایل۔ایز کے اہل یا نااہل ہونے کا معاملہ صاف نہیں ہوجاتا یہ فلور ٹسٹ ہی غیر آئینی ہے یا تو فلور ٹسٹ میں ان ممبرانِ اسمبلی کو شامل نہ کیا جائے، ممبران اسمبلی کےخلاف قرارداد چونکہ اسپیکر کی ہے اسلیے اسے سیاسی قرارداد کےطور پر نھی نہیں دیکھا جاسکتا ہے، کیونکہ اسپیکر کا عہدہ غیرسیاسی اور آئینی اتھارٹی کا ہے، اسمبلی معاملات میں گورنر کی طرح، اس لیے ایسی کھلی ہوئی دھاندلی کی توقع سیکولر خیمے سے بہت کم لوگوں کو تھی، اب قانون کے کئی جانکاروں سے لےکر بعض ماہر ایڈوکیٹ تک حیران ہیں کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟ 

 اور میں انہیں بار بار یاددہانی کراتا رہتا ہوں کہ بھائی یہ جمہوریت ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، لیکن آپ لوگ بھول جاتےہیں 

دوسری طرف مہاراشٹر کا گورنر تو برائے نام بھی خود کو غیرجانبدار نہیں دکھانا چاہتاہے جیساکہ گورنری کے آئینی عہدے کا سخت تقاضا ہے، وہ تو مہاراشٹر بھاجپا کے سیاسی لیڈروں سے مشورے بھی کررہاہے اور فلور ٹسٹ کے لیے بظاہر بھاجپا سے بھی زیادہ اتاولا ! 

 خیر جمہوریت ہے اور سب کچھ ڈیموکریسی کےحساب سے ہورہاہے تو ہم آپ کیا کرسکتےہیں، اگر فلور ٹسٹ میں بھاجپا نے اکثریت ثابت کردی تو مہاراشٹر سرکار گر جائےگی اور نئی بھاجپائی  سرکار بن جائےگی ۔

ریاست کے ایم ایل ایز کو بھاجپائی ریاستوں میں فرار کرانے سے لے کر ڈپٹی اسپیکر، گورنر اور اب یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ، ایک منتخب سرکار گرانے کے لیے یہ سب کچھ تماشے جوکہ آئینی اقدار کی دھجیاں اڑاتی ہیں وہ دھجیاں کیا ہنوز جمہوریت کا جنازہ ہی ہیں ؟ 

✍: سمیع اللہ خان

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages