src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عباسیہ سوسائٹی کی جانب سے سینکڑوں غریب و مستحق طلبہ و طالبات کو مفت بیاضوں کی تقسیم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 23 جون، 2022

عباسیہ سوسائٹی کی جانب سے سینکڑوں غریب و مستحق طلبہ و طالبات کو مفت بیاضوں کی تقسیم

 




عباسیہ سوسائٹی کی جانب سے سینکڑوں غریب و مستحق طلبہ و طالبات کو
  مفت بیاضوں کی تقسیم

    


مالیگاؤں: مورخہ 22 جون 2022 بروز بدھ بعد نماز ظہر زیرِ اہتمام عباسیہ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی غوثِ اعظم نگر صوفئ ملّت صاحب کے مکان کے پاس 250 سے زائد طلباء و طالبات آٹھویں سے بارہویں تک مکمل بیاضوں کی تقسیم کا عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا. سرپرستی قاضیِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا مفتی واجد علی یارعلوی صاحب نے انجام دی. صدارت محسن سنیّت الحاج محمد یوسف الیاس سیٹھ صاحب نے انجام دی. قرآت خطیب و امام مسجد اہلسنّت صوفیہ حافظ محمد عمیر رضوی صاحب نے کی. نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم حافظ محمد ذاکر فیضی (نابینا) پیش کرکے سامعین دلوں کو جیت لیا. نظامت کے فرائض مشہور ناظم سخن جناب ارشاد انجم صاحب نے کی.


 ابتدائی خطاب قاضیِ اہلسنت نے کیا قرآن و حدیث کی روشنی میں اسکول کے طلباء و طالبات و والدین کے ساتھ ساتھ حاضرین مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور دنیا و آخرت سنورنے پر اجر ملتا ہے.


محترم خلیل عباس ( شامنامہ) اپنے اظہار خیال میں صوفئی ملت صاحب عزائم اور کام کرنے کے طریقے کو اجاگر کیا اور عباسیہ سوسائٹی کے اراکین بالخصوص جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب سے کہا کہ اس عمل کو جاری رکھیں صوفئ ملّت صاحب کے کام بہت اونچے رہے ہم جیسے لوگ ان سے بہت کچھ سیکھا لہذا ہر فیلڈ میں کام کریں اور تعاؤن کرنے کا یقین دلایا.


 حافظ و قاری محمد غفران رضا سیفی اشرفی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی طلباء و طالبات کے ذہن کو محدود کرکے رکھ دیا گیا ہے. طلباء و طالبات کی تعلیم یہ تو ڈاکٹر، انجینئر، یہ پروفیسر کی حد کر دی گئی جبکہ آج تعلیم کے دور والدین اور بچے دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم مہارت حاصل کریں بڑے بڑے عہدوں کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی میں بڑھ چڑھ کر کام کریں اور دنیا کو بتا دیں کہ ہم بھی تعلیم اور ٹیکنالوجی میں کسی سے کم نہیں ہے.


جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب نے کہا کہ صوفئ ملّت صاحب 1993 میں سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا. صوفئ ملّت اپنے کام سے پہچانے گئے صوفئ ملّت صاحب کو کسی ضرورت نہیں بلکہ وہ سب کی ضرورت بن کر زندہ رہے. ہر فلیٹ فارم سے کام کیا سب سے پہلے عباسیہ کالونی قائم کیا اور قسطوں میں لوگوں کو دی. قسط واری پلاٹ غریبوں کو دے کر انکا اپنا مکان خود کا کرایا. صوفیہ گارڈن ذکر کیا. درگاہ حضرت معصوم شاہ جو ویران جگہ تھی اسے آباد کرنے کے لیے محنت کی اپنے رفقاء کو ساتھ لے کر کام کرنے کا ان کا وطیرہ رہا. عید گاہ کا قیام کیا. اتحاد اہلسنت و اتحاد ملت پر ہمشہ کام کرتے رہے. انھوں نے اس بات اظہار کیا کہ سوسائٹی کے ذریعے سات نقاطی پروگرام کو عمل لانا ہے لیکن ان عزائم خواب رہے ان عزائم کو مکمل کرنے کے لیے عملی طور پر عباسیہ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کام کرے گی. تعلیمی لائن سے طلباء و طالبات کی ہر ممکن مدد کریں گی.


صدارتی خطبہ مخیر قوم و ملّت الحاج محمد یوسف الیاس سیٹھ صاحب نے کیا اور کہا میں جانتا ہوں کہ ہمارے شہر کے سرپرست حضرات اگر یہ تھان لیں کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم دینا ہے وہ دن دور نہیں جب ہمارے شہر کے بچے اور IPS آفیسر، UPS اور اونچی تعلیم حاصل کریں گے اور شہر کے ساتھ ملک وہ ملت کا نام روشن ہوگا. مجھے اس وقت صوفئ ملّت صاحب بہت یاد آرہے ہیں. ان کوشش ہوتی اس شہر کے لیے کچھ نہ کچھ کرنے  کی وہ کمپاؤنڈ میں آکر مشورہ کیا کرتے اور قوم فلاح کے کام کو کرنا اس پر تبصرہ کرتے. معصوم شاہ پر آج نابینا بچوں کا ادرہ ہے. یتیم بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اسی طرح لڑکیوں کا بھی مدرسہ ہے وہیں سلائ کلاس میں بھی مفت ہنر فراہم کیا جاتا ہے بہت بڑا کام صوفئ ملّت صاحب کا ہے. آج ان فرزند جانشینِ صوفئ ملّت ان کے نقش قدم پر چل کر یہ بڑا پروگرام بیاضوں کی تقسیم انعقاد کیا اس پر ان کو اور ان کے ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور گذارش کرتا ہوں کے صوفئ ملّت صاحب کے عزائم کے لیے میں آپ کے ساتھ ہوں.


مہمانان خصوصی مخیر قوم و ملّت الحاج عبدالمجيد نوری بکھار والا صاحب، محمد ابراهيم (راجو منا سائیکل مارٹ) حافظ اقبال اشرفی صاحب، ماسڑ مشیر سر صاحب، صادق سیٹھ انار والا صاحب، اشرفی عبدالماجد شکاری ،انصاری رضوان ( کارپوریٹر)، عرفان علی عابد علی صاحب (کارپوریٹر)، انجینئر سید فرید علی،صوفی عرفان بابا قریشی پپو پہلوان، بلال احمد ببلو میمن ،انصاری نصیر احمد رضوی ،فیاض بھائی ویسٹیج والے صاحب محمد کامل سیٹھ، اقبال میلادی، اقبال سردار، عبداللہ ریلائبل، راجو ڈیلکس ،ریاض احمد اشرفی حافظ محمد یاسین (نابینا) عبدالغفار Np، صوفی فیاض قدیری اخلاق sk news، مستقیم شاہ، ظہیر فوٹو، معزز مہمان کرام کشیر تعداد میں سرپرست حضرات و طلباء و طالبات شریک رہے.


صدر و مہمانان کرام بدست بیاضوں کی تقسیم عمل میں آئی.


بیاضوں کی تقسیم کے انعقاد میں مخیر حضرات معاونین کا بھی شکریہ ادا کیا گیا.


اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں سیٹھ شیخ اکبر اشرفی، مولانا محمد یوسف چشتی ، صوفی جمیل قادری ٹیلر ،صوفی بلال احمد صابری ،محمد قاسم محمد یوسف ،محمد رمضان محمد عباس ،حافظ محمد عرفان رضا انصاری ضیاء الرحمن ،شاہد ممبر، حافظ محمد رضا، ماسٹر جنید قدسی، مجیب الرحمن شاہد اقبال احمد، محمد حسان، طیب اریب، عمر فاروق صاحبان رہے.


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages