src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آج دستور بچاؤ کمیٹی کا پولس انتظامیہ کے طالمانہ رویے کے خلاف دھرنا آندولن - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 22 مئی، 2022

آج دستور بچاؤ کمیٹی کا پولس انتظامیہ کے طالمانہ رویے کے خلاف دھرنا آندولن

 




 مالیگاؤں میں آج دستور بچاؤ کمیٹی کا پولس انتظامیہ کے ظالمانہ رویے کے خلاف دھرنا آندولن 




شہریان اس پرامن حجاج میں شریک ہوکر اپنی دینی و ملی بیداری کا ثبوت دیں





مالیگاؤں : مالیگاؤں شہر میں عوام پر پولیس کا ظلم روز بروز بڑھتا جارہا ہے- اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے پر بھی شہریان کے خلاف سنگین مقدمات درج کیے جارہے ہیں- ۱۲ نومبر تشدد معاملہ ہو یا امام کونسل کے ارکان کی گرفتاری، حکومت کی فرقہ پرستی اور غلط پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاج کرنے پر پولیس نے مظاہرین پر سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا- مرحوم ساتھی نہال احمد نے اپنی پوری زندگی ظلم ناانصافی اور فرقہ پرستی کی خلاف لڑتے ہوئے گزاری- ملک اور شہر کے موجودہ حالات میں نہال احمد مرحوم کے نظریات اور انکی روایات کو برقرار رکھنا انتہائی ناگزیر ہے- اسلیے مالیگاؤں شہر میں پولیس کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف، پولیس راج کو ختم کرنے کے لیے اور عوام کے جمہوری حقوق کو سلب کرنے کو کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے دستور بچاؤ کمیٹی کی جانب سے آج بروز اتوار بتاریخ 22 مئی، مرحوم نہال احمد کی یوم پیدائش کے موقع پر، ایک خاموش احتجاج مشاورت چوک پر کیا جائیگا- مذکورہ خاموش احتجاج کی صدارت رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کریں گے اور قیادت اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد کریں گی-

خاموش احتجاج سے متعلق مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے دستور بچاؤ کمیٹی کے کنوینر محمد مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ پولیس نے شہر میں ایک خوف کا ماحول بنا رکھا ہے- پر امن احتجاج کرنا عوام کا جمہوری حق ہے لیکن پولیس پرامن مظاہرین کیساتھ بھی مجرموں جیسا سلوک کررہی ہے- خاموش احتجاج کے ذریعے ہم پولیس کی بے جا کاروائیوں کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کریں گے- احتجاج کے دوران نہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ہوگا اور نا نعرہ بازی ہوگی- ہم منہ پر کالی پٹی باندھ کر یہ بتائیں گے کہ پولیس کسطرح اظہار رائے کی آذادی پر حملہ کررہی ہے- دستور بچاؤ کمیٹی کی جانب سے رضاکاران موقع پر موجود رہیں گے اور تمام انتظامی امور پر نظر رکھیں گے- اسکے علاوہ کئی کیمرے بھی تنصیب کیے جائیں گے تاکہ کوئی شرپسند احتجاج میں رخنہ انداری نہ کرسکے- خاموش احتجاج کی لائیو اسٹریمنگ جنتادل سیکولر کے یوٹیوب چینل پر دکھائی جائیگی- اسکی لنک سوشل میڈیا پر شیئر کردی جائیگی-

مستقیم ڈگنیٹی نے شہریان، سرکردہ افراد، ملی و سماجی تنظیموں، کلبوں اور اداروں کے ذمہ داران سے درخواست کی کہ وہ کالی فیت لگا کر خاموش احتجاج میں کثیر تعداد میں شرکت کریں اور پولیس کی زیادتی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرائیں- شہریان ہمیں طاقت دیں، ہم شہر کا کھویا ہوا وقار اور دبدبہ ضرور واپس لائیں گے- انشا اللہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages