src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کل جماعتی تنظیم کا شہری حالات کے مدنظر انتظامیہ کی بے جا سختی پر غم وغصہ کا اظہار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 22 مئی، 2022

کل جماعتی تنظیم کا شہری حالات کے مدنظر انتظامیہ کی بے جا سختی پر غم وغصہ کا اظہار





کل جماعتی تنظیم کا شہری حالات کے مدنظر انتظامیہ کی بےجا سختی پر غم و غصہ کا اظہار


23 مئی پیر کو آل سیاسی پارٹیز اور کل جماعتی تنظیم کے مابین اہم میٹنگ کا انعقاد
 


محصول محکمہ، آئی جی، ڈی جی پی، دادا بھسے سمیت  وزیراعلیٰ و وزیر داخلہ سے بھی ملاقات پر اتفاق





مالیگاؤں : مورخہ 21 مئی 2022 ء سنیچر کو رات دس بجے دفتر جماعت اسلامی نیاپورہ میں ارکان کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کی اہم مشاورتی میٹنگ جناب فیروز اعظمی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی 


ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے اکبر سیٹھ اشرفی نے کہا کہ ابھی شہر مالیگاؤں 12 نومبر تشدد معاملے سے پوری طرح سنبھل ہی نہیں پایا تھا کہ 19 مئی کو گیان واپی مسجد کو لے کر جمہوری طرز پر احتجاج کررہے پندرہ افراد کو ڈپارٹمنٹ نے بے جا سختی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا جس میں علماء اور ائمہ مساجد بھی تھے اس طرح کی بےجا سختی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے
بند ہونا چاہیے 

اس پر اطہر حسین اشرفی نے کہا کہ ہم پولس انتظامیہ کی اس بےجا سختی کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ ڈپارٹمنٹ کی یہ حرکت شہر کے امن وامان کیلئے مناسب نہیں ہے اس سے مالیگاؤں  شہر کے خراب ہوسکتے ہیں 


ڈاکٹر اخلاق احمد نے کہا کہ ہمیں ضمانت منظور نہیں ہے ڈائریکٹ 169 کے تحت باعزت رہائی ہونا چاہیے قاری طفیل نے کہا کہ پولس عوام کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے مولانا شکیل فیضی نے کہا کہ ہمیں کل جماعتی تنظیم کے اتحاد کے ساتھ محصول محکمہ کے علاوہ آئی جی اور ڈی آئی جی سے مل کر انتظامیہ کی شکایت کرنا چاہیے حاضرین نے اتفاق رائے کا اظہار کیا نیز یہ بھی مشورہ ہوا کہ شہری سطح پر آل مالیگاؤں سیاسی پارٹیز کو بلا کر کل جماعتی تنظیم کے مابین ٹھوس اور مضبوط لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے اس پر صدر میٹنگ فیروز اعظمی نے کل جماعتی تنظیم کی جانب سے مالیگاؤں آل. سیاسی پارٹیز کی میٹنگ 23 مئی کو ہونے اعلان کیا نیز مقامی سطح پر ہو رہے مظالم کی روداد محکمۂ محصول، آئی جی، ڈی جی پی و دادا بھسے سمیت وزیراعلیٰ و وزیر داخلہ سے بھی ملاقات پر اتفاق ظاہر کیا اس میٹنگ میں مولانا سراج احمد قاسمی, شکیل احمد فیضی,   
اطہر حسین اشرفی,  ڈاکٹر اخلاق احمد,  اکبر سیٹھ اشرفی, مولانا جمال, ناصر ایوبی, صوفی نورالعین,  قاری خالد اقبال, خلیل عباس,  
صوفی جمیل ٹیلر, قاری طفیل نصیر انصاری,  حافظ ضیاء الرحمن اشرفی,  آصف حسین بوہرہ,  مولانا عبد الرحمن باری. عارف حسین پاپا، فضل الرحمن,  عامر مرضی,  حفظ الرحمن, مولانا عبدالحمید ازھری، مولانا سفیان جمالی، مولانا انوار محمدی و محمد صابر سیلسمین وغیرہ احباب شریک تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages