ایم پی نونیت رانا اور ان کے شوہر روی رانا کی رہائی جمعرات کو ممکن .
ممبئی سیشن کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ایم پی نونیت رانا اور ان کے شوہر روی رانا کی رہائی اب جمعرات کی دوپہر تک ممکن ہے. ذرائع کے مطابق، ضمانت کے حکم کی کاپی جیل انتظامیہ کے پاس تاخیر سے پہنچی ہے. لہذا اب رانا جوڑے کو جمعرات کو رہا کیا جائے گا. اس سے قبل بدھ کو سیشن کورٹ نے نونیت رانا اور ان کے شوہر کی سخت شرائط کے ساتھ 50-50 ہزار کے ذاتی مچلکے پر ضمانت منظور کی تھی۔ جس میں رانا جوڑا اس معاملے پر پریس سے کوئی بات نہیں کرے گا. پولیس کی تفتیش میں تعاون کرے گا. گواہوں اور شواہد سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گا. وغیرہ.
عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر ان شرائط میں سے کسی کی خلاف ورزی ہوئی تو ضمانت منسوخ ہو جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں