src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جیل میں بند مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی طبیعت بگڑی، اسپتال میں داخل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 27 مئی، 2022

جیل میں بند مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی طبیعت بگڑی، اسپتال میں داخل

 



جیل میں بند مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی طبیعت بگڑی، اسپتال میں داخل




 جیل میں بند مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔  انہیں سینے میں درد، ہائی بی پی اور کندھے میں درد کی وجہ سے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔  این سی پی لیڈر دیش مکھ پر وصولی سمیت کئی الزامات لگے ہیں۔  سی بی آئی اور ای ڈی اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔  اپریل 2021 میں سی بی آئی نے انل دیشمکھ کے خلاف مالی بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔  دیشمکھ اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔


 انیل دیشمکھ کے معاون نے کہا، "72 سالہ دیش مکھ' ہائی بلڈ پریشر اور سینے میں درد' میں مبتلا تھے اور انہیں 25 مئی کو یہاں کے سرکاری کے ای ایم  ہسپتال کے انتہائی نگہداشت(آئی سی یو)  میں 'اسٹریس تھیلیم ہارٹ ٹیسٹ' کے لیے داخل کیا گیا تھا۔''


 سابق وزیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نومبر 2021 میں منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔  اس مہینے کے شروع میں، ایک عدالت نے دیشمکھ کی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں کندھے کی سرجری کرانے کی اجازت مانگی گئی تھی۔  عدالت نے کہا کہ وہ شہر کے سرکاری جے جے ہسپتال میں اپنا علاج کرواسکتے ہیں۔


 نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر  دیشمکھ کو ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے ذریعہ بدعنوانی کا الزام لگانے کے بعد وزیر داخلہ کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔  بعد میں سی بی آئی نے ان کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages