راج ٹھاکرے کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے اور ریاست میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی پاداش میں مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جائے : جنتادل سیکولر کا ریاستی حکومت سے مطالبہ
مالیگاؤں : جنتادل سیکولر نے مہاراشٹر حکومت سے راج ٹھاکرے کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے اور ریاست میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کے پاداش مقدمہ درج کر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے- اس ضمن صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد ایک مکتوب لکھا ہے جسے پارٹی کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کے ذریعے ممبئی میں ریاست کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹِل کو بھیجا گیا ہے- مکتوب میں وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹِل سے راج ٹھاکرے پر سخت دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے-
شان ہند نے اپنے شکایتی و مطالباتی مکتوب میں لکھا کہ راج ٹھاکرے نے پچھلے کچھ ہفتوں میں مسجدوں کے زریعے لاوڈ اسپیکر کے استعمال پرکئی بھڑکاؤ بیانات دیے ہیں- راج ٹھاکرے نے دھمکی دی ہیکہ اگر ۳ مئی تک مسجدوں سے لاوڈ اسپیکر نہیں اتارے گئے تو انکی پارٹی کے لوگ مسجدوں کے سامنے لاوڈ اسپیکر میں ہنومان چالیسا بجائینگے- اپنے سیاسی فائدے کے لیے راج ٹھاکرے بلاوجہ مسلمانوں کا نشانہ بنا رہے ہیں- انکے بھڑکاؤ بیانات سے ریاست مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ ماحول خراب ہونے کا خدشہ ہے-
شان ہند نے مزید لکھا ہے کہ راج ٹھاکرے شاید یہ بھول بیٹھے ہیں کہ یہ ملک دستور پر چلتا ہے اور دستور نے تمام شہریان کو یکساں حقوق دیے ہیں- دستور ہند میں ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر تعصب کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے- ملک میں قانون ہے جسکا نفاذ پولیس کرتی ہے- عدالت ہے جو متنازعہ معاملات میں انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہے- لیکن راج ٹھاکرے خود کو جج سمجھ بیٹھے ہیں اور اپنے پارٹی کے ورکروں کو قانون ہاتھ میں لینے کے لیے کہہ رہے ہیں- جو سراسر غیر قانونی اور غیر دستوری عمل ہے-
ایک خاص مذہب کے خلاف نفرتی بیان بازی کرکے راج ٹھاکرے دستور ہند کے خلاف ورزی کررہے ہیں- اس طرح کی حرکت وہ ماضی میں بھی کرچکے ہیں- اسلیے ضروری ہیکہ مہاراشٹر حکومت انکے خلاف جلد از جلد سخت کاروائی کرے- اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے- اسلیے حکومت کو چاہیے کہ وہ راج ٹھاکرے پر بھڑکاؤ بیان دینے، مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور ریاست میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے کے پاداش سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں