امامس کونسل کے ذمہ داران کی شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی سے ملاقات،
محروسین کی رہائی کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے جنتادل سیکولر کی پذیرائی
مالیگاؤں : آل انڈیا امامس کونسل کے ریاستی صدر مولانا عرفان دولت ندوی و دیگر ذمہ داران کے ایک وفد نے کل رات صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد اور جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی سے عوامی رابطہ آفس پر ملاقات کی- وفد نے امامس کونسل کے ارکان کی رہائی کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے شان ہند، مستقیم ڈگنیٹی اور جنتادل سیکولر کی پذیرائی کی-
مولانا عرفان دولت ندوی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہیکہ آج بھی حق کے لیے آواز بلند کرنے والے لوگ شہر میں موجود ہے- دوران ملاقات شہر کے موجودہ حالات اور ۱۲ نومبر تشدد معاملے کے محروسین کی رہائی کے لیے مل کر کوشش کرنے پر بھی سنجیدہ گفتگو ہوئی- وفد میں مولانا عبدالصمد یوسفی، مولانا سیف الرحمن اور رکن ایم ڈی ایف اعجاز شاہین وغیرہ شامل تھے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں