راجدھانی ایم پی ایل فائنل اور استقبالیہ
عزیز کلو اسٹیڈیم میں گزشتہ اتوار سے چل رہے ٹینس بال سے بنام راجدھانی ایم پی ایل زیر سرپرستی سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے روح رواں صدر کارپوریٹر انصاری محمد آمین محمد فاروق چل رہا ہے اور اس ٹورنامنٹ کا ایک سیمی فائنل اور فائنل میچ دونوں کل بروز جمعرات دوپہر میں ہونا طئے پایا ہے.
سیمی فائنل اسامیہ بمقابلہ العزیز کے مابین دوپہر 12 بجے کھیلا جائے گا دونوں میں سے جو ٹیم فاتح ہوگی وہ سپنا اسپورٹس ٹیم کے ساتھ دوپہر 4 بجے فائنل مقابلہ کھیلے گی.
فائنل مقابلے کے فوراً بعد تقسیم انعامات کی تقریب سے عین قبل ایک انتہائی اہم استقبالیہ پروگرام کا انعقاد ہوگا جس میں شہر عزیز کے دو ہونہار شوٹنگ والی بال کھلاڑی محمد زاہد اور وقار انجم جن کی کچھ روز قبل بھارت کی شوٹنگ والی بال ٹیم میں سلیکشن کی خبر سنائی دی اور یہ دونوں کھلاڑی دہلی کے اسٹیدیم میں آئندہ ماہ جون سے شروع ہونے والے ایشیاء کپ 2022 میں اپنی قابلیت کی بنا پر اپنے کھیل کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیں گے ان شاء اللہ.
الحمدللہ ہمارے شہر کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے شہر کے نوجوان کھلاڑیوں کو ملکی ٹیم کے کے لیے نامزد کیا گیا، اسی مناسبت سے سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کارپوریٹر انصاری محمد آمین نے ان دونوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شاندار استقبالیہ رکھنے کا اعلان کیا ہے، اس شاندار تقریب میں دونوں کھلاڑیوں کو مومنٹو کے ساتھ ساتھ شال اور گل پیش کیا جائے گا.
اس پروگرام میں سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی کے تمام ذمہ داران موجود رہیں گے.
اہلیان شہر سے سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی کے صدر کارپوریٹر انصاری محمد آمین نے گزارش کیجاتی ہیکہ ہونے والے اس پروگرام اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور دونوں کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات پیش کریں انکی حوصلہ افزائی کریں.
سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں