عید کے دن ریاستی وزراء کی مالیگاؤں آمد :
بالا صاحب تھورات اسلم شیخ امین پٹیل اعجاز بیگ کی آفس پر عید ملیں گے
مالیگاؤں : کانگریس کے متوقع صدر سینئر کارپوریٹر اعجاز بیگ حاجی عزیز بیگ کی امن چوک میں واقع رابطہ آفس پر عید کے دِن دوپہر تین تا شام پانچ بجے تک ایک عید ملن پروگرام رکھا گیا ہے جس میں جسمیں ریاستی وزیر محصولات بالا صاحب تھورات وزیر صنعت اسلم شیخ اور ممبئی کے رکن اسمبلی آمین پٹیل وغیرہ شرکت کر رہے ہیں تینوں بیرونی مہمانان ہیلی کاپٹر کے ذریعے عیدگاہ گراؤنڈ آئیں گے اور امن چوک کی تقریب میں شہریان سے عید ملیں گے اعجاز بیگ نے سبھی شہریان سے اس عید ملن پروگرام میں شرکت کی گذارش ہے کی ہے صنعتی افراد اپنا میمورنڈم تجاویز تحریری و زبانی شکل میں پیش کر سکتے ہیں وہیں مذہبی افراد اور تنظیمیں بالا صاحب تھورات سے بھی اپنے کام کاج سے متعلق مل سکتے ہیں لہٰذا وزراء کی آمد سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اس پر خلوص تقریب میں ضرور شرکت کریں ایسی پریس نوٹ محبان اعجاز بیگ نے ارسال کی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں