ہلال عید اور بچہ
وفا ناہید خیال اثر
پیاری امی جلدی آؤ
عید کا مجھ کو چاند دکھاؤ
اف یہ کیا ہے میں نے دیکھا
چاند ہے یا ہے ہوا کا جھونکا
کتنا نازک کتنا دبلا
ناخن جیسا پتلا پتلا
کل ہم عید منائیں گے
چاند کو گھر پہ بلائیں گے
شیر خرمہ اور سوئیاں
جی بھر اسے کھلائیں گے
چاند بنے گا پھر انمول
روٹی جیسا گول مٹول
بڑھیا چرخہ چلائے گی
پری بھی پر پھیلائے گی
چاندنی رات میں نکلوں گا
چاند کے ساتھ میں کھیلوں گا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں