src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 3 مئی، 2022





مسلسل چار سالوں سے اپنی ایمانی قوت سے اس گرم ترین موسم میں ماہ صیام کی فاتح کنزی ارم 



مالیگاؤں : گذشتہ چند سالوں سے گرمی میں ماہ صیام کی آمد ہورہی ہے . چونکہ گرمی کے دن بڑے ہوتے ہیں . لہذا اسی مناسبت سے 14 - 15 گھنٹوں پر مشتمل روزوں کا طویل دورانیہ ہوتا ہے . کڑک چلچلاتی دھوپ , گرم ہوا کے ٹھپیڑے اور اگر اس پر بجلی محکمہ بجلی گل کردے تو سونے تو سہاگہ ہوجاتا ہے . انسان کیا چرند پرند بھی اس گرمی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتے ہیں . بات چل رہی تھی رمضان کے روزوں کی تو قارئین ! روزے ہر مسلمان عاقل و بالغ پر فرض ہے مگر چھوٹے چھوٹے معصوم بچے اپنے والدین اور دیگر افراد خانہ کو دیکھ کر روزہ رکھنے کی ضد کرتے ہیں . اب جیسا کہ ہم اوپر گرمی کی جولانیوں کا ذکر اور طویل روزے کے بارے میں بتاچکے ہیں تو آپ سوچئے کہ اس گرم ترین دنوں میں جب اچھے اچھوں کے کس بل نکل رہے ہیں ایسے میں شہر کے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں نے روزہ رکھ کر اپنے زہد و تقوی کی بنیاد پر گرمی کے بھی چھکے چھڑادیئے ہیں . مالیگاؤں شہر کے مشہور و معروف صحافی خیال اثر کی صاحبزادی کنزی ارم جو اس وقت اپنی زندگی کی آٹھ بہاریں دیکھ چکی ہیں. اس بچی نے اپنا پہلا روزہ 2018 میں رکھا تھا جس وقت اس کی عمر محض ساڑھے چار سال تھی . کنزی ارم مالیگاؤں کے مشہور حراء انگلش میڈیم اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ ہے . 2019 سے کنزی ارم ہر سال رمضان المبارک کے پورے روزے رکھتی ہیں . آپ کو بتادیں کہ جس وقت کنزی ارم نے اپنا پہلا روزہ رکھ تھا . ماشاء اللہ بچی اس قدر خوش تھی کہ اس خوشی میں اس نے کہا تھا کہ مجھے روزہ رکھ کر دلی سکون مل رہا ہے . بس پھر کیاتھا رمضان کے رخصت ہوتے ہی کنزی ارم کے سوال شروع ہوجاتے ہے کہ اب رمضان کی آمد کب ہوگی؟ مجھے روزہ تکھنا ہے . گرمی اور اتنے طویل روزے کی وجہ سے والدین بچی کو سحری کے لئے جگاتے نہیں ہے تو یہ معصوم رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پوری رات جاگ کر سحری کا انتظار کرتی ہے اور فجر کی نماز ادا کرکے سوجاتی ہے . اللہ تعالی اس معصوم بچی کو کسی کی بری نظر نہ لگے اور اسی طرح صوم و صلوۃ پر قائم رکھے . آمین ثم آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages