جنتادل سیکولر کی منفرد پہل
سرکاری دفاتر کے کام کاج میں شہریان کی مدد کے لیے جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی کی تشکیل
مالیگاؤں شہر میں عوام کو اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر کئی بار لگانے پڑرہے ہیں- راشن کارڈ میں نام بڑھانا ہو یا بجلی کا نیا کنیکشن لینا ہو، سرکاری اسپتال میں مریض کا علاج کروانا ہو یا پھر کارپوریشن سے جنم داخلہ حاصل کرنا ہو، ہر کام کے لیے شہریان کو بلا ضرورت اپنا وقت اور پیسہ صرف کرنا پڑتا ہے- معمولی معمولی کام کے لیے ایجنٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے اور تمام تر کوششوں کے باوجود اکثر کام تاخیر سے ہوتے ہیں یا ہوتے ہی نہیں-
عوام کو ہونے والی ان تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد نے ایک کمیٹی بنام جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی تشکیل دی ہے- مرحوم ساتھی نہال احمد کے دور سے لیکر آج تک جنتادل سیکولر اور پارٹی کے ذمہ داران اور ورکروں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی پہلی ذمہ داری مانا ہے- جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی کا قیام بھی اسی سوچ کی ایک اور کڑی ہے-
جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی میں مختلف سرکاری کاموں کی جانکاری رکھنے والے تجربہ کار اور نوجوان افراد کو شامل کیا گیا ہے- یہ کمیٹی شان ہند اور محمد مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں راشن/FDO، پرانت/تحصیلدار، پاور ہاؤس، پولیس ڈپارٹمنٹ، سرکاری اسپتال اور کارپوریشن سے جڑے کام کاج میں شہریان کی رہنمائی و مدد کریگی-
شان ہند نے کل رات ہوئی ایک خصوصی میٹنگ میں جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی میں شامل افراد کو مختلف محکموں کی ذمہ داری سونپ دی ہے- شہریان سے گزارش ہیکہ انہیں راشن/FDO، پرانت/تحصیلدار، پاور ہاؤس، پولیس ڈپارٹمنٹ، سرکاری اسپتال اور کارپوریشن سے جڑے کاموں میں کسی بھی قسم کی دشواری پیش آئے تو وہ بلا جھجک کمیٹی کے ممبران سے رابطہ کرسکتے ہیں-
جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی کے کس ممبر کو کس محکمے کی ذمہ داری دی گئی ہے، اسکی تفصیل و ممبران کے موبائل نمبر عوام کیساتھ شیئر کیے جارہے ہیں- شہریان اپنے مسائل کے حل کے لیے جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی کے ممبران سے رابطہ کریں- انشا اللہ آپکے مسائل حل کیے جائینگے-
راشن/پرانت/تحصیلدار: انصاری عبدالرحمٰن (9766752626)، افتخار احمد راشن والا (9028184008)، انصاری توحید احمد (9527563335)، ہارون ماسٹر (9326415034)
کارپوریشن: یحیٰی عبدالجبار 8055676786، عمر فاروق پہلوان (8999753638)، ساجد پاپا (8378991148)، حنان سرکار (9325303741)
محکمہ پولیس: سلیم گڑبڑ (9226310994)، شیخ شاہد بھیکن (9028958886)، ابو شعیب نہالی (7498385052)
اسپتال: امجد پٹھان (9028171318)، عارف حسین پاپا (9970710690)
پاور ہاؤس: آفتاب عالم (9270718282)، محمد وائرمین (9595299009)، شفیق وائرمین (9834950313)، شیخ شاہد بھیکن (9028958886)، مسیح اللہ بیسٹ (7020961682)
جنتادل سیکولر، مالیگاؤں پ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں