src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ہری دوار نفرت انگیز تقریر کیس میں جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو راحت، سپریم کورٹ نے دی عبوری ضمانت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 17 مئی، 2022

ہری دوار نفرت انگیز تقریر کیس میں جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو راحت، سپریم کورٹ نے دی عبوری ضمانت

 




ہری دوار نفرت انگیز تقریر کیس میں جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو راحت، سپریم کورٹ نے دی عبوری ضمانت


 ہری دوار نفرت انگیز تقریر کیس میں جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت مل گئی۔  بتا دیں کہ وسیم رضوی نے مذہب تبدیل کرنے کے بعد اپنا نام بدل کر جیتندر نارائن سنگھ تیاگی رکھ لیا تھا۔  وہ اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔  انہیں ہری دوار دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔


 ہری دوار میں 17 سے 20 دسمبر تک دھرم سنسد کا انعقاد کیا گیا تھا۔  اس میں جتیندر نارائن تیاگی،  غازی آباد داسنا مندر کے  مہنت یتی نرسمہانند، سادھوی انا پورنا اور مہندر داس کے ساتھ کئی سنتوں نے حصہ لیا تھا۔  اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی جس میں ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی بات کی جا رہی تھی۔  بعد میں جتیندر نارائن اور یتی نرسمہانند کو گرفتار کر لیا گیا۔


جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو 13 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد وہ ہری دوار جیل میں بند تھے۔  رضوی کے وکیل نے دل کی بیماری کے علاج کے لیے ضمانت کی درخواست کی تھی۔  ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ کوئی اشتعال انگیز تقریر نہیں کریں گے۔  تیاگی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا نے کہا کہ وہ 6 ماہ سے جیل میں ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔


 کچھ دن پہلے سپریم کورٹ نے دھرم سنسد جیسے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اس طرح کے پروگرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑ رہے ہیں۔  عدالت نے کہا تھا کہ لوگوں کو باشعور اور بیدار ہونا ہوگا۔  سپریم کورٹ نے تیاگی کی ضمانت کی عرضی پر ریاستی حکومت کو نوٹس دیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages