گیان واپی مسجد کے تحفظ کے لیے 20 مئی کو دستور بچاؤ کمیٹی کی مشاورتی میٹنگ
یہ انتہائی افسوسناک اور دردناک خبر ہیکہ بابری مسجد کے بعد بنارس (وارانسی) کی گیان واپی مسجد شرپسندوں کے نشانے پر ہے- گیان واپی مسجد میں سروے، ویڈیو گرافی اور وہاں ہونے والی دوسری سرگرمیوں نے انصاف پسند طبقے کو بے چین کردیا ہے- تاریخ بنارس میں گیان واپی مسجد کے وجود پر کوئی شک نہیں لیکن ہمارے ملک میں نفاق کو پروان چڑھانے والی طاقتیں اپنا کام برابر کررہی ہیں-
مالیگاؤں شہر نے ہمیشہ ایسے حساس معاملات میں بیداری کا مظاہرہ کیا ہے اور جمہوری طرز پر اقدامات اٹھاۓ ہیں- یہ مالیگاؤں شہر ہی تھا جس نے بابری مسجد کی شہادت سے پانچ ماہ قبل مرحوم ساتھی نہال احمد کی قیادت میں 19 جولائی 1992 کو ایک تاریخی جلوس نکال کر مرکزی حکومت کو آنے والے خطرے سے آگاہ کیا تھا-
اپنے بزرگوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مالیگاؤں کی عوام کی ذمہ داری ہیکہ وہ گیان واپی مسجد کے تحفظ اور استحکام کے لیے اپنے موقف کا اظہار کریں- اس سلسلے میں دستور بچاؤ کمیٹی کی جانب سے ایک مشاورتی میٹنگ 20 مئی بروز جمعہ رات 8:30 بجے صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد کی عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) پر منعقد کی جائیگی- شہریان سے درخواست ہیکہ مذکورہ میٹنگ میں ضرور بہ ضرور تشریف لائیں اور اپنے مفید مشوروں سے نوازیں- اس طرح کی گزارش دستور بچاؤ کمیٹی کے کنوینر محمد مستقیم ڈگنیٹی کی جانب سے کی گئی ہے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں