شیکھر دھون کی لاتوں اور گھونسوں سے پٹائی کا ویڈیو وائرل، کیا ہے پورا معاملہ؟؟؟
نئی دہلی: ہندوستان کے لیجنڈری اوپنر بلے باز شیکھر دھون سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔ پلے آف سے پہلے ہی آئی پی ایل سے باہر ہونے کے بعد دھون نے اپنے گھر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں لاتوں اور گھونسوں سے مارا جا رہا ہے۔ ویڈیو شیئر ہوتے ہی کمنٹس کی ایک لائن لگ گئی، آئیے آپ کو بتاتے ہیں اس ویڈیو کی پوری کہانی کیا ہے۔
دراصل شیکھر دھون آئی پی ایل کے اس سیزن میں پنجاب کے لیے کھیل رہے تھے۔ پنجاب کی ٹیم پلے آف کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی لیکن شیکھر دھون نے پنجاب کے لیے اچھی کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے 14 میچوں میں 38 کی اوسط سے 460 رنز بنائے۔ وہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔
درحقیقت اس ویڈیو میں انہیں لاتوں اور گھونسوں سے مارنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کے والد ہے۔ وہ مذاق کے انداز میں پلے آف سے پہلے باہر ہوجانے کے لیے ان کی پٹائی کی ایکٹنگ کر رہے ہیں۔ ان کی اداکاری کو دیکھ کر ہربھجن سنگھ نے انسٹاگرام پر کمنٹس لکھا کہ باپو تو تیرے سے بھی بڑے ایکٹر ہیں، واہ کیا بات ہے۔ تبصرہ نگار گورو کپور نے بھی کمنٹس کیا "ہا ہا ہا فل پرفارمر فیملی ۔"
شیکھر دھون نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میرے والد کے لیے ناک آؤٹ میں کوالیفائی نہیں ہونے کا یہ مطلب ہے اور ہنسنے والا ایموجی استعمال کیا ہے۔ اس سیزن میں پنجاب کی ٹیم چھٹے نمبر پر رہی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں