src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ای ڈی اور سی بی آئی کی کاروائی پر بھڑکی شیو سینا ، نہ مہاراشٹر جھکے گا، نہ شیوسینا ڈرے گی : سنجے راؤت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 27 مئی، 2022

ای ڈی اور سی بی آئی کی کاروائی پر بھڑکی شیو سینا ، نہ مہاراشٹر جھکے گا، نہ شیوسینا ڈرے گی : سنجے راؤت

 



ای ڈی اور سی بی آئی کی کاروائی پر بھڑکی شیو سینا ،

 
    نہ مہاراشٹر جھکے گا، نہ شیوسینا ڈرے گی :  سنجے راؤت


 ممبئی: مہاراشٹر میں برسراقتدار پارٹیوں کے کئی لیڈران پر ای ڈی اور سی بی آئی کی کاروائی کو لے کر شیوسینا کافی مشتعل  ہے۔  شیوسینا نے مرکزی حکومت پر سخت نشانہ لگایا ہے۔  پارٹی لیڈر سنجے راؤت نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت ریاستوں میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔



 سنجے راؤت نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا، 'ہمیں پورے ملک میں مرکزی تفتیشی ایجنسی کی ٹائمنگ کا پتہ ہے۔  مغربی بنگال ، جھارکھنڈ یا مہاراشٹر کوئی بھی ریاست ہو جب انتخابات آتے ہیں یا کسی بھی ریاستی حکومت میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ای ڈی اور سی بی آئی بھیجی جاتی ہے، لیکن مہاراشٹر نہیں جھکے گا اور نہ ہی شیوسینا ڈرے گی۔


 بتادیں کہ ای ڈی نے جمعرات کو مہاراشٹر کے وزیر اور شیوسینا لیڈر انل پرب پر ایک بڑی کاروائی کی ہے۔  ای ڈی نے پونے اور ممبئی میں پرب کے سات مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔  شیوسینا لیڈر کے خلاف کروڑوں کی رشوت لینے کا الزام ہے، جس کی وجہ سے ای ڈی نے یہ کاروائی کی ہے۔


  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages