ہمارے شہر میں موجود سونے اور ہیرے کو تراسنے والا چاہیے
مالیگاؤں : الحمداللہ ہمارے شہر عزیز کہ لئے بڑے فخر و مسرت کی بات ہیکہ ہمارے نواجوان کھیل کود کی ہر فیلڈ میں ماہر ہے۔
شوٹنگ والی بال جو کہ ایک ایشین گیم بھی ہے ہمارے شہر عزیز میں اسکا اب بڑا چلن ہو چلا ہے۔
اسی گیم کہ ماہر ہمارے شہر عزیز مالیگاوں کہ دو 2 ہونہار کھلاڑی وقار انجم و انصاری زاہد* جو کہ محلہ قلعہ سے تعلق رکھتے ہے انکا سلیکشن انڈیا کی قومی ٹیم میں ہوا ہے۔
اسی خوشی میں آج انکا استقبالیہ پروگرام محلہ و اطراف کی ہر دل عزیز شخصیت سابق کارپوریٹر جاوید عبد الستار کی طرف سے مفتی محمد اسماعیل صاحب کی قیادت میں محلہ قلعہ مالک سروسنگ کہ پاس رکھا گیا اس پروگرام کی صدرات ماسٹر خورشید صاحب نے کی پروگرام کی رہنمائی مشتاق سر المعروف (بیاء ماسٹر) اور شاھد احمد عثمان غنی سابق معاون کارپوریٹر نے کی پروگرام جس میں مشاق سر نے بتایا کہ کیسے ہمارے کھلاڑی یہاں اس کھیل میں محنت و لگن سے پراکٹس کرتے ہیں۔
اور سابق کارپوریٹر جاوید عبد الستار جنھوں نے محلہ و اطراف کی سبھی شوٹنگ والی بال ٹیم کی ذمہ داری 1 سال سے اپنے ذمہ لے رکھی ہے جس میں جاوید صاحب ہر ٹیم کہ لئے شوٹنگ بال نیٹ فوکس اور دیگر ضروریات کی چیزیں سبھی ٹیم والوں کو اپنے ذاتی خرچ سے فراہم کرتےآئےہیں۔
پروگرام نہایت ہی خوش گوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔
اس پروگرام میں شریک دیگر مہمانان و ذمہ داران۔
قاری عتیق صاحب٫ رفیق سر٫ حاجی غفران سیٹھ٫ شبیر مرتضیٰ صاحب سابق معاون کارپوریٹر٫ نثار حافظ صاحب ( coach ISC ) جو کہ اس ٹیم کہ کوچ ہے۔
انیس بھائی سائیکل والے۔اسامہ ڈاکٹر شفیق و دیگر معزز مہمانان نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں