درشن سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ۔ اے پی میں سات افراد ہلاک اور 10زخمی
حیدرآباد,30مئی(یواین آئی) ایک خطرناک سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک اور دیگر 10زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اتوار کی نصف شب کے بعد اے پی کے ضلع پلناڈو میں اُس وقت پیش آیا جب ٹاٹا ایس گاڑی نے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی جس کے بعد ٹاٹا ایس گاڑی الٹ گئی۔ ضلع کے بی سی کالونی کے یہ افراد شری سیلم درشن کے لئے جانے کے بعد واپس ہورہے تھے کہ گاڑی پر ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ گاڑی ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔ مہلوکین کی شناخت 45سالہ کوٹیشور ماں،65 سالہ روشنماں،50 سالہ کے رمادیوی، 70 سالہ کوٹماں، 50سالہ رامماں، 35سالہ لکشمی نارائنا اور کے پدما کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ اتناخطرناک تھا کہ چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کی موت اسپتال منتقلی کے دوران ہوئی۔ بقیہ دو کی علاج کے دوران گرازالہ سرکاری اسپتال میں ہوئی۔ دس زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے. زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے جی جی ایچ گنٹور منتقل کردیاگیا۔پولیس نے کہا کہ چونکہ حادثہ رات دیرگئے پیش آیا اسی لئے راحت کاموں میں تاخیر ہوئی۔تیلگو دیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے اس حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ غمزدہ ارکان خاندان کے لئے مالی مدد کا اعلان کیا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں